• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عرب لیگ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے مذاکرات کی حمایت سے باز رہے: الزھار

جمعہ 01-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_dr-mahmoud-al-zahar-a-senior-member-of-the-hamas-leadership-in-the-gaza-strip1

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سیاسی شعبے کے رکن اور سابق فلسطینی وزیرخارجہ ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ مذاکرات کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ مذاکرات کاروں کے ناخن تیز ہوں، جبکہ فلسطینی مذاکرات کاروں کے سرے سے ناخن ہی نہیں. ناخنوں کے بغیر دشمن سے مذاکرات کرنے والےانگلیوں سے بھی محروم ہو جاتے ہیں. ان کا اشارہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کی اسرائیل سے بغیر مزاحمتی حمایت کے مذاکرات جاری رکھنے کی جانب تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ایک ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر الزھار کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے ذریعے فلسطینی تحریک آزادی کو کمزور کرنے اور مزاحمت کی بیخ کی سازش کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ سابق فلسطینی سربراہ یاسرعرفات کو اسرائیل سے مذاکرات کے دوران اندازہ ہو گیا تھا کہ مزاحمت کی حمایت نہ کر کے وہ کتنا نقصان میں رہے ہیں. تاہم آخر میں انہوں نے اپنا رویہ تبدیل کر لیا تھا. ایک دوسرے سوال کے جواب میں فلسطینی راہنما نے عرب لیگ کی فالواپ کمیٹی سے مطالبہ کیا کہ وہ صدر محمود عباس کو اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے کی حمایت سے باز رہیں کیونکہ یہودی آبادکاری جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی کے باوجود فلسطینی اتھارٹی اپنا کوئی مطالبہ منونے یا سلب شدہ حقوق میں سے کوئی ایک حق بھی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے گی. ڈاکٹر محمود الزھارنے کہا کہ عرب لیگ کی فالو اپ کمیٹی نے اگر اسرائیل کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کی حمایت ہی کرنی ہے تو اسے اجلاس بلانے کی کوئی ضرورت نہیں. فلسطینی ایسے مذاکرات کو تسلیم نہیں کریں گے. خیال رہے کہ چار اکتوبر کو عرب لیگ کی فلسطین اسرائیل مذکرات کی نگران فالو اپ کمیٹی کا اجلاس قاہرہ میں ہو گا. اجلاس میں یہودی بستیوں کی تعمیر دوبارہ شروع کرائے جانے کے بعد اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.