• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 17 اراکین گرفتار کر لیے

پیر 17-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel31

مغربی کنارے میں متنازعہ صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت-حماس- کے اراکین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ کارروائیوں میں مغربی کنارے کے شہروں نابلس، قلقیلیہ، بیت لحم اور سلفیٹ سے حماس کے سترہ اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نابلس کے مشرقی علاقے "البن” میں عباس ملیشیا نے حماس کے اراکین کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران دو ہفتے قبل یہودیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد کے امام شیخ عبدالناصر النوبانی، فراس نوبانی، مومن احمد عویس، محمد احمد رشید الفتاوی،عبدالکریم الفتاوی، محمود موسیٰ عویس، رائق موسیٰ عویس، ابو محمد عویس، عمر محمد عویس، امجد منصور عویس اور عمر عویس گو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

نابلس ہی میں عباس ملیشیا نے حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے حماس کے راہنما یعقوب استیتیہ کو ان کے گھر گرفتار کیا ، جبکہ نابلس یونیورسٹی کے ایک طالب کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

قلقیلیہ میں وادی داؤد کے مقام پرعباس ملیشیا کی کارروائی میں لوئی فریج کو گرفتار کیا گیا۔ فریج پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ دوران حراست فریج کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ نظر کی کمزوری کے علاوہ کئی دیگرامراض کا بھی شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیت لحم سے اسامہ ابو جادو جبکہ قلقیلیہ سے مہند سعید اور احمد دغرہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.