• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے تین ارکان گرفتار کر لیے

پیر 08-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

abbas-militia-pro-israel-arresting-hamas-member5 مغربی کنارے میں متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس کے زیر کمان سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) اور دیگرمزاحمتی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں میں قلقیلیہ شہر سے حماس کے تین جبکہ طولکرم سے جہاد اسلامی کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق قلیقلیہ میں "اماتین” کےمقام میں ایک مکان پرحملہ کر کے دو اساتذہ حسن غانم اور امجد صوان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک گرفتاری جنیصا قوط کے علاقے ہوئی جہاں حماس کے رکن بلال عید کوحراست میں لیا گیا۔ کریک ڈاؤن اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران عباس ملیشیا نے طولکرم میں کئی گھروں پرچھاپے مارے۔ کارروائی کے دوران”نور شمس کیمپ” سے جہاد اسلامی کے ایک اہم کمانڈر کوحراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار راہنما جہاد اسلامی کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ سابق کمانڈر خالد رائق شہید کے بھائی ہیں جو ماضی میں متعدد مرتبہ عباس ملیشیا کی جیلوںمیں پابند سلاسل رہ چکے ہیں۔ ادھر گذشتہ رات عباس ملیشیا نے اسرائیلی فوج کے ساتھ مل کرنابلس میں النجاح یونیورسٹی کے دو طلبہ کو ان کے گھروں سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ ذرائع کے مطابق مغربی کنارے میں سلام فیاض کی غیر قانونی حکومت کی جانب سے حماس سے وابستہ ملازمین کی برطرفی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ جنین شہرمیں مزید متعدد سرکاری معلمات کو حماس سے تعلق کے الزام کے تحت ملازمتوں سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق برطرف خواتین اساتذہ حماس کے اسیر اراکین کی بیویاں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.