عباس ملیشیا کی طرف سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف مغربی کنارے میں کارروائیاں جاری ہیں- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے مغربی کنارے میں عرب سٹیلائٹ چینل الجزیرہ کے ڈائریکٹر کے بھائی مہدی خنفر کو گرفتارکرلیا- مہدی خنفر خود بھی الجزیرہ کے ایک آفس کے ڈائریکٹر ہیں- دوسری جانب نابلس میں اسرائیلی جیل سے رہائی پانے والے اسیر کو گرفتار کرلیا گیا- وہ اسرائیلی جیل سے رہائی پاکر گھر پہنچے ہی تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا- ملازمین کے خلاف سیاسی انتقام کا سلسلہ جاری ہے- طولکرم میں دو اساتذہ کو حماس سے تعلق کی بنا پر ملازمت سے برطرف کردیا گیا-
اسرائیل کے خلاف طلبہ کا احتجاج میکسیکو تک پہنچ گیا
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) میکسیکو سٹی میں درجنوں فلسطینی حامی طلباء اور کارکنوں نے ملک کی...
Read more