(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل فوج نے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں کے دوران لوٹ مار کرتےہوئے متعدد نوجوانوں کو تفتیش کیلئے حراستی مراکز حاضر ہونے کے احکامات جاری کیئے ہیں اور حاضر نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مشرقی علاقے العیسویہ کے گاؤں میں فلسطینیوں کے گھروں میں چھاپہ مار کارروائیاں کے دوران لوٹ مارکرتے ہوئے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو تفتیش کیلئے اسرائیلی انیٹلی جنس سروس کے روبروپیش ہونے کے احکامات دیئے ہیں اور پیش نہ ہونے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیا دی ہیں ۔
واضح رہے کہ العیسویہ گزشتہ 6 ماہ سے غیر معمولی اسرائیلی مظالم کا شکار ہے جس میں رات گئے گھروں پر چھاپوں کےد وران لوٹ مار اور رہائشیوں کو ذدوکوب کرنے کے ساتھ ساتھ بلا جواز گرفتاریاں شامل ہیں جبکہ رہائشیوں پر نقل حرکت پر بھی پابندی عائد ہے۔