• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی فوج کے تشدد سے سلوان میں پانچ فلسطینی شدید زخمی

بدھ 28-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_protest-silwan1

مقبوضہ بیت المقدس کے مرکزی علاقے "سلوان” میں یہودی فوج، پولیس اہلکاروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ہیں جن میں کم از کم پانچ فلسطینیوں کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والی خبروں کے مطابق منگل کی شام فلسطینی شہریوں کی ایک بڑی تعداد سلوان میں اسرائیل کی یہودی آباد کاری کی ظالمانہ پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہی تھی کی کہ اس دوران صہیونی فوج نے ان پر وحشیانہ لاٹھی چار ج شروع کر دیا. جواب میں مظاہرین نے بھی صہیونی فوج پر پتھراٶ کیا . مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے اسرائیلی پولیس اور فوج نے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور ربڑ کی گولیاں چلائیں. جس سے کم ا زکم پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج نے متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا ہے اور انہیں نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے. زخمیوں کو القدس کے مقامی ہسپتالوں میں داخل کر دیا گیا ہے جہاں ان میں سے بیشتر کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے. خیال رہے کہ بیت المقدس کے سلوان کے مقام پر اسرائیل فلسطینیوں کے مکانات مسمار کر کے ان کی جگہ یہودیوں کے لیے عمارتیں تعمیر کر رہا ہے. اسرائیل کی اس ظالمانہ پالیسی کے خلاف فلسطینی عوام پچھلے کئی ماہ سے صہیونی حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.