• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

صہیونی فوج کا مغربی کنارے میں مظاہرین پر حملہ

پیر 29-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_iof-aqsa12

مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی طرف سے پرامن فلسطینی مظاہرین پرحملوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے شمال میں عرب کیمپ میں مظاہرین اور اسرائیلی فوج میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق چند نوجوانوں کی جانب سے صیہونی فوج پر پھتراؤ کیا، جس کے بعد قابض فوج ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ کیمپ میں داخل ہو گئی، جس پرمقامی شہریوں اور قابض فوج کے درمیان دیر تک جھڑپیں جاری رہیں، اس دوران قابض فوج نے شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے بھاری آواز پیدا کرنے والے بم اور آنسوگیس کے گولے داغے۔ زہریلی آنسوگیس کے استعمال سے کئی افراد دم گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

ادھر بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کےدوران قابض فوج نے شہریوں کو زد و کوب کرتے ہوئے بڑی تعداد میں شہریوں کو حراست میں لے کر انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ گرفتاری مہم کے دوران گرفتار ہونے والے یعقوب القواسمی، محمد الجعبہ، جہاد طہ اور محمد جابر کو "مسکوبیہ” پولیس اسٹیشن میں لے جایا گیا ہے جہاں ان سے تفیش جاری ہے۔

قابض فوج نے بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر فلسطینی شہریوں کو خود کو حکام کے سامنے پیش ہونے کے نوٹس جاری کیے ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.