• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

شکست اسرائیل کا مقدر، مستقبل فلسطینیوں کا ہے: مشعل

پیر 01-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

khaled-mishaal-the-political-bureau-chairman-of-hamas2 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام اسرائیل کے سامنے کبھی بھی سرنگوں نہیں ہوں گے اور نہ ہی اسرائیل فلسطینی عوام کو شکست دے سکتا ہے، اسرائیل خود زوال پذیر ہے اور اس کاکوئی مسقبل نہیں بلکہ مستقبل فلسطینیوں کا ہے۔ اتوار کے روز تہران میں منعقدہ "یکجہتی فلسطین کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے خالد مشعل نے ایران کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ جرات مندانہ اظہاریکجہتی کی تعریف کی اور کہا ایران کا طرز عمل عالم اسلام کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اسلامی دنیا کو دشمن کے سامنے ڈٹ جانےکے لیے تہران کی پالیسی اختیار کرنا ہو گی۔ خالد مشعل نے کہا کہ تمام اسلامی اورعرب ممالک کا دشمن ایک ہے، جس کا مقابلہ کرنے کے لیے تمام ممالک کو اپنی کوششوں کو بھی یکجا کرنا ہو گا۔ اس موقع پر جہاد اسلامی کے راہنما عبداللہ شلح نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کی آزادی جہاد اور مزاحمت ہی سے ممکن ہے، تمام فلسطینی جماعتوں اور عالم عرب کو اس امر کا ادراک کرنا ہو گا کہ جہاد فلسطین کے لیے قربانیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام طویل مدت سے آزادی کے لیے قربانیاں دیتے آئٓے ہیں اور قربانیوں کا یہ سلسلہ فلسطین کے چپے چپے کی آزادی تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کو فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور جہادی تحریکوں کی پشتیبانی کرتے ہوئے ان کے کردار کو تسلیم کرنا ہو گا۔ عبداللہ شلح نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ نام نہاد مذاکرات کے تمام تجربات ناکام رہے ہیں، کیونکہ اس سے فلسطینی عوام کو کچھ حاصل نہیں ہوا بلکہ تمام فوائد اسرائیل نے سمیٹے ہیں۔ ایسے میں اسرائیل کو مزید فوائد فراہم کرنے کے بجائے فلسطینی عوام کے مفادات کے لیے کام کیا جائے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.