
ابو سلمیہ کے مطابق زخمی ہونے والے 46 سالہ مزدور کو شہید کمال عدوان ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں۔ واضح رہے کہ فلسطینی میڈیکل سروسز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سرحدوں سے ملحق غزہ کی پٹی کے علاقوں میں اسرائیلی فوج کے فلسطینی کسانوں پر حملوں میں تیزی آ رہی ہے اور اکتوبر کے مہینے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی مزدور شہید ہو چکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ان کے علاوہ ہیں۔ 2009ء کی غزہ جنگ کے بعد اسرائیل نے تاحال غزہ میں تعمیراتی میٹریل داخل کرنے کی اجازت نہیں دی ہے اور دو سال قبل اسرائیلی بمباری سے تباہ ہونے والے علاقے اب تک تعمیر نو کے منتظر ہیں۔