• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"رابطہ عالم اسلامی” کی اسرائیلی جارحانہ کارروائیوں پر شدید تنقید

پیر 02-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_muslim-world-league

"رابطہ عالم اسلامی” نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے، اس کی عرب اور اسلامی شناخت کر ختم کرنے اور مساجد یہودی آثار قرار دینے جیسی مذموم اسرائیلی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب مسئلہ فلسطین کی بھرپور حمایت کرنے پر ترکی کے کردار کی تعریف کی ہے۔ رابطہ عالم اسلامی نے اپنے قیام کے پچاس سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منعقد ہونے والی کانفرنس کے اختتام پر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’تباہی، بھوک، ظالمانہ محاصرے نے تمام بین الاقوامی معاہدوں کے ساتھ تمام اخلاقی معیارات کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے‘‘ بیان میں اقوام متحدہ، یونیسکو اور دیگر عالمی تنظیموں اور امن و سلامتی پر یقین رکھنے والے ممالک سے اسرائیل کو مسجد اقصی کے انہدام جیسے مجرمانہ اقدامات سے روکنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل القدس کی اوقاف پر قبضہ کر کے بابرکت مسجد کی جگہ ھیکل سلیمانی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ مکہ المکرمہ میں منعقد ہونے والی کانفرنس میں شریک علماء کرام اور دانشوروں نے ایسی بین الاقوامی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا جو فلسطین میں جاری بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مبنی اسرائیلی کے مظالم اور سفاکانہ کارروائیوں کی تحقیق کرے۔ شرکاء کانفرنس نے اس موقع پر اسلامی ممالک سے اپنا دفاع مضبوط کرنے کی اپیل بھی کی بالخصوص اس صورت میں جب اسرائیل ایٹمی طاقت حاصل کر کے مسلمان ممالک کے لیے مستقل ایک خطرہ بن چکا ہے۔ کانفرنس میں اسلامی ممالک سے عالمی طاقتوں کے ذریعے اسرائیل پر ایٹم بم سے متعلق قوانین نافذ کرانے کے لیے ہر ممکن جدوجہد کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.