• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کو ختم کرنا اب ناممکن ہے: سابق صہیونی انٹیلی جنس چیف

جمعرات 05-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas19

اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس سروسز کے سابق چیف جنرل ریٹائرڈ اوری ساگی نے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کی طاقت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس اب صرف ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک عوامی قوت بن چکی ہے جسے ختم کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا. انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ حماس کے ساتھ بقائے باہمی کا اصول اپنائے، کیونکہ اس کے علاہ اسرائیل کے پاس اور کوئی چارہ کار نہیں. ان خیالات کا اظہار جنرل ساگی نے اسرائیل کے ایک فوجی میگزین” دی وار” کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کیا.انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ وہ حماس کے ساتھ مذاکرات شروع کرے اور بقائے باہمی کا اصول اپناتے ہوئے نہ صرف اسے تسلیم کرے بلکہ اس کے جائز مطالبات پر بھی غور کیا جائے. انہوں نے اعتراف کیا کہ حماس سے بات چیت میں اسرائیلی لیڈر شپ کو بلا شبہ بڑی مشکلات پیش آئیں گی لیکن ان کا کہنا تھا کہ "میں سمجھتا ہوں کہ حماس سے بات چیت اسرائیل کی مجبوری ہے. یہ ایک ایسی بیماری ہے جس کا مذاکرات کے سوا کوئی دوسرا علاج نہیں” ایک سوال کے جواب میں سابق ملٹری انٹیلی جنس سروسز کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل جب تک حماس کے حوالے سے نرم رویہ اختیار نہیں کرتا معاملات آگے نہیں بڑھ سکتے. مذاکرات سے بھی پہلے اسرائیلی قیادت کو لچک کا مظاہرہ کرنا چاہیے. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی فوجی اور سیاسی قیادت اب بھی یہ سمجھتی ہے کہ وہ طاقت کے بل بوتے پر حماس کا قلع قمع کر دیں گے، لیکن یہ ان کی خام خیالی ہے. حماس اب ایک تنظیم نہیں بلکہ ایک عوامی قوت کا نام ہے اور دوسرا یہ تنظیم صرف فلسطین میں نہیں بلکہ بیشتر عرب ممالک میں اس نے اپنا اچھا خاصا ڈھانچہ قائم کر لیا ہے. ساگی کا کہنا تھا کہ اسرائیلی قیادت کے پاس آئندہ نسلوں کو پرسکون زندگی کی ضمانت فراہم کرنے کا کوئی فارمولہ نہیں. حماس کے ہاں گرفتار اسرائیل کے ایک جنگی قیدی گیلاد شالیت کے رہائی نہ ہونے کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر جنرل ساگی نے کہا کہ "یہ ہماری فوجی انٹیلی جنس کی ناکامی ہے وہ اب تک اپنے فوجی کا ٹھکانہ معلوم کرنے میں ناکام رہے ہیں اور دوسری طرف حماس اور جنگجوٶں کا کامیابی ہے کہ وہ اسرائیلی فوج کی رسائی کی راہ روکے ہوئے ہیں. گیلاد کے معاملے پر سابق فوجی عہدیدار نے موجودہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا. انکا کہنا تھا کہ حکومت کے غلط اقدامات اسے گیلاد شالیت کے معاملے میں مزید مشکل میں ڈال رہے ہیں. گیلاد کی رہائی کے لیے ایک سال پہلے جو قیمت ادا کی جانی تھی اب وہ کئی گنا بڑھ چکی ہے. لیکن اسرائیلی حکومت شائد اس کی قیمت بڑھانے کے لیے مزید انتظار میں ہے. ان کا اشارہ جرمنی اور مصر کی جانب سے حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلےسے متعلق کی جانے والی کوششوں کی طرف تھا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.