• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

حماس کا لیبیا کی غزہ کا محاصرہ توڑنے کی کوششوں کا خیر مقدم

جمعرات 15-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_libyan-aid-ship-for-gaza1

اسلامی تحریک مزاحمت. حماس. نے لیبیا کی طرف سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی توڑنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے”امید "بیڑے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے کے روز لیبیا کے امدادی بیڑے "اُمید ” کو اسرائیلی فوج نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے آنے والے بحری جہاز کو بزور طاقت روک کر اس کا راستہ تبدیل کیا تھا، جس کے بعد جہاز کو مصری بندرگاہ العریش لے جایا گیا ہے. جہاں اس پر موجود سامان اتار کرغزہ لایا جایا جائے گا. بدھ کے روزغزہ میں حماس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "حماس لیبیا کی طرف سے غزہ کے محصورین کی مدد کے لیے کی جانے والی کوششوں کا خیر مقدم کرتی ہے. لیبیا اور ترکی کی جانب سے غزہ کے محاصرہ زدہ شہریوں کی مدد کے لیے ہونے والے اقدامات دیگر عرب ممالک، عالم اسلام اور عالمی برادری کے لیے ایک بہترین مثال ہیں.” حماس نے لیبیائی امدادی بیڑے”امید” کا راستہ تبدیل کرنے اور اسے العریش بندرگاہ کی طرف لے جانے کی تمام ترذمہ داری اسرائیل پرعائد کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل غزہ کی معاشی ناکہ بندی کو طول دینے کے لیے عالمی امدادی کوششوں کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے. بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے محصورین غزہ کی مدد کو آنے والے امدادی قافلوں کی راہ روک کر معاشی ناکہ بندی کو جواز فراہم نہیں کیا جاسکتا.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.