• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

تیونس کے عوامی انقلاب پر حماس کی تیونسی قوم کو مبارک باد

پیر 17-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hamas-kids-happy1

اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” نے تیونس میں عوامی جہدوجہد کے نتیجے میں آنے والی سیاسی تبدیلی پر تیونس کی عوام کو مبارک باد دی ہے. حماس کا کہنا ہے کہ تیونس میں عوامی انتفاضہ کی کامیابی عرب ممالک کی نئی نسل کے لیے نیک شگون ہے.
دمشق میں حماس کے دفترسے جاری ایک پریس ریلیزمیں کہا گیا ہے کہ حماس برادرملک تیونس میں عوامی جدوجہد کے نتیجے میں آنے والی سیاسی تبدیلی اور انقلاب پر تیونسی عوام کو مبارک باد پیش کرتی ہے. تیونسی عوام نے کئی سال سے اپنے سلب شدہ حقوق، آزادی کے حصول اور کرپشن و لوٹ مار اور ظلم کےخلاف جو قربانیاں دی ہیں ان پر حماس تیونسی قوم کو ہدیہ تبریک پیش کرتی ہے.
حماس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ تیونس میں آنے والا عوامی انقلاب باقی عرب دنیا میں بڑی سیاسی تبدیلیوں کی راہ ہموار کرے گا کیونکہ اس نوعیت کے انقلابات عوامی امنگوں کے ترجمان اور ان کی شہری آزادیوں کے حوالے سے بہترین تجربات ثابت ہوتے ہیں. تیونسی قوم نے جانوں کی قربانیاں دے کر ظلم وجوہر کے نظام سے آزادی حاصل کی ہے جو عرب ممالک کےلیے بہترین مثال ہے.
حماس کا کہنا تھا کہ یہ بات کسی بھی حکومت کے لیےمناسب نہیں کہ وہ صرف اپنے اقتدر کو طول دینے کے لیے عوامی حقوق اور ان کے مطالبات کا خون کرے. جبر کی پالیسی زیادہ دیر تک نہیں چل سکتی کیونکہ جبر کے نتائج ہمیشہ نہایت خطرناک ہوتے ہیں.
بیان میں کہا گیا ہےکہ تیونسی حکام کی جانب سے جس اندازمیں پرامن مظاہرین کو طاقت کے ذریعے کچلنے کی کوشش کی گئی وہ نہایت افسوسناک تھی، کیونکہ عوامی طاقت کو بزور قوت کچلنے کے نتائج آج ہمارے سامنے ہیں.
حماس نے مشکل کی اس گھڑی میں تیونس کی عوام کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ حماس تیونسی قوم کے جائز مطالبات اور ان کی شہری آزادیوں کی حمایت جاری رکھے گی.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.