ترکی نے اسرائیل‘ امریکا‘ اٹلی اور نیٹو فورسز کے اشتراک سے ہونے والی فوجی فضائی مشقیں منسوخ کردی ہیں- ترک ذرائع ابلاغ نے انقرہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے حوالے سے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فضائی مشقیں جو ترکی کے وسطی شہر کونیا میں رواں ماہ کے آخر میں ہونا تھیں‘ ترک حکومت کی جانب سے منسوخ کردی گئی ہیں- یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا یہ فوجی مشقیں اس سال کیلئے منسوخ کی گئی ہیں یا پھر ہمیشہ کے لئے- ترک عوام نے مقبوضہ بیت المقدس شہر اور مسجد اقصی پر یہودیوں کے حملوں کے تناظر میں اس حکومتی فیصلے کا وسیع پیمانے پر خیرمقدم کیا ہے- ترک عوام کا وزیراعظم طیب اردگان سے مطالبہ تھا کہ وہ اسرائیلی فوجی جنہوں نے غزہ میں فلسطینیوں کے گھروں پر بمباری کی انہیں ترکی کی فضاوں میں جنگی مشقوں کی اجازت نہ دی جائے-
غزہ پر اسرائیلی بربریت: 24 گھنٹوں میں مزید 28 فلسطینی شہید
(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید ہونے والوں میں 7بچے اور5 خواتین شامل ہیں، صیہونی حملو ں ...
Read more