• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 14 جون 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے مزید 32 مکانات کی تعمیر کی منظوری

منگل 18-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement-ariel1

بیت المقدس میں اسرائیل کی ضلعی حکومت نے القدس شہر کے شمال میں "بسغات زئیف” کالونی میں توسیع کی منظوری دیتے ہوئے مزید 32 مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے. قبل ازیں صہیونی بلدیہ نے اسی کالونی میں 220 مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کیے تھے. اسرائیلی حکومت کی جانب سے مزید 32 مکانات کی تعمیر کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جب دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ ایک سال کے اندراندر بیت المقدس کے چاروں اطراف دیوار کی تعمیر مکمل کر لیں گے. دوسری جانب اسرائیلی ریڈیو نے اسرائیل کی ضلعی حکومت کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سنہ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران بیت المقدس پر قبضے کے بعد شہرمیں یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام جنگی بنیادوں پر جاری رہا ہے اور چالیس سال کے دوران آج تک کسی حکومت نے بھی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی پالیسی تبدیل نہیں کی بلکہ ہر آنے والی حکومت اس پر زیادہ توجہ دیتی رہی ہے. خیال رہے کہ بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر مشرق وسطیٰ میں اس وقت سب سے زیادہ متنازعہ سمجھا جا رہا ہے. گذشتہ برس کے آخر میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان امن بات چیت یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر تعطل کا شکار ہوئی تھی جو تاحال معطل ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.