• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

بستان میں تعمیرات ھیکل سلیمانی کا آغاز ہے: اقصیٰ فاؤنڈیشن

بدھ 23-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque12

فلسطین میں مسجد اقصیٰ اور قومی ورثے کے تحفظ کے لیے قائم "اقصیٰ فاؤنڈیشن و ٹرسٹ” نے خبردار کیا ہے کہ بیت المقدس میں اسرائیلی بلدیہ کے زیرانتظام” ضلعی پلاننگ و ڈویلمنٹ” کمیٹی کی طرف سے مقدس شہر کے مرکزی علاقوں” سلوان” اور "بستان” میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کے بعد توراتی عمارات کی تعمیر ایک سازش ہے، جس کا مقصد مسجد اقصیٰ کے نواح میں ھیکل سلیمانی کی تعمیر کا آغاز کرنا ہے۔ بیت المقدس میں سلوان اور بستان کے مقامات پر اسرائیلی بلدیہ کے چیئرمین نیر برکات نے پیر کے روز 22 مکانات کی مسماری کی منظوری دی تھی، جس کے بعد یہاں پر مکانات مسمار کر کے نئی تعمیرات شروع کر دی گئی ہیں۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سلوان اور بستان میں نئی تعمیرات کا فیصلہ عجلت میں اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ہیکل سلیمانی سے ملحقہ تعمیرات کو جلد از جلد مکمل کرکے ہیکل سلیمانی کا سنگ بنیاد رکھنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اسرائیل کی طرف سے "بستان”میں فلسطینیوں کے مکانات کی جگہ "توراتی پارک”کی تعمیر مسجد پر دست درازی کے صہیونی منصوبوں ہی کی ایک کڑی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے "سلوان” اور "بستان ” میں مکانات مسماری صرف چند مکانوں کے گرائے جانے کا معاملہ نہیں بلکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کی دفاعی لائن” سلوان” سے فلسطینی شہریوں اور عربوں کے وجود کو ختم کر کے اس دفاعی لائن کو ختم کرنا ہے، تاکہ اس کے نتیجے میں مسجد اقصیٰ کو شہید کرنے اور اس کی جگہ ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کرنا ہے۔ اقصیٰ فاؤنڈیشن بیت المقدس کے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ سلوان اور بستان کے شہریوں کی پشت پناہی کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں تاکہ صہیونی حکومت کے سازشوں کو ناکام بنایا جا سکے۔ فاؤنڈیشن نے عالم اسلام ، عرب ممالک اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی توجہ بھی صہیونی سازشوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے ان سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.