• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

برطانیہ اور عالمی ادارہ تعمیر نو کے وفود کی غزہ آمد

ہفتہ 07-08-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-border

غزہ کی تعمیر نو اور معاشی ناکہ بندی کے اثرات کم کرنے لیے لیے برطانیہ اور عالمی ادارہ تعمیرنو کے دو الگ الگ وفود کل جمعہ کے روز غزہ پہنچے. مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق برطانوی حکومتی وفد اور عالمی تعمیر نو بورڈ کے وفد کی آمد غزہ کی امداد لے کرا ٓنے والے یورپی امدادی قافلے”میلوں کی مسکراہٹ” ہی کا حصہ ہے. توقع ہے یہ امدادی قافلہ خشکی کے راستے ہفتے کی شام تک غزہ پہنچ جائے گا. اس قافلے میں یورپ اور دیگر ممالک کی تقریبا 60 سے زائد اہم شخصیات اور پارلیمنٹیرینز شامل ہیں. ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز برطانوی دارالامراء کے دو اور دارالعوام ایک رکن جبکہ رفاہی ادارے "انٹرپال” کے چیئرمین غزہ پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا برطانوی وفد اور بین الاقوامی تعمیر نو کے ادارے کے وفد نے غزہ آمد کے بعد اسرائیلی حملوں میں تباہ ہونے والے بعض سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر کا جائزہ لیا. وفد کے شرکاء آج ہفتے کے روز فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ، حکومت کی دیگر شخصیات اور مجلس قانون ساز کے ارکان سے ملاقاتیں کریں گے اور غزہ کی تعمیرنو کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا جائے گا. وفد کے آج کے شیڈول میں غزہ میں دیر البلح کے مقام پرایک چلڈرن اسپتال کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھنا بھی شامل ہے. اسپتال کی عمارت کی تعمیر کا کام اردنی معماروں کو سونپا گیا ہے جبکہ اس کے لیے تعاون برطانوی دارالامررا اور دارالعوام کے ممبران اور عالمی تعمیر نو بورڈ کی جانب سے کیا گیا ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.