• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"آزادی بیڑہ2” میں سوئٹرزلینڈ کے بحری جہاز کی شمولیت

بدھ 09-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-fleet-of-freedom-2

برسلز میں قائم یورپی مہم برائے انسداد معاشی ناکہ بندی نے غزہ کا محاصرہ توڑنےکے لیے تیار کیے جانے والے آزادی 2 بیڑے میں ایک سوئٹرزلینڈ بحری جہاز کی شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ یہ امدادی بحری بیڑہ آئندہ چند ہفتوں کے دوران غزہ کی طرف عازم سفر ہوگا،جہاں اس میں یورپ اور دیگر ممالک سے متعدد بحری جہاز شامل ہوں گے۔ سوئٹرزلینڈ میں یورپی مہم کے مندوب انور مراکشی نے منگل کے روز جنیوا میں انسانی حقوق کے دفتر کے باہر فلسطینیوں کےساتھ یکجہتی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے یورپی مہم اور انسانی حقوق کی بیس سے زائد تنظیموں کے تعاون سے قافلہ تیار کیا جائے گا، قافلے میں سوئٹرز لینڈ کا ایک بحری جہاز کو شامل کیا جائے گا، جس کے لیے سوئٹرز لینڈ کی درجن بھرانسانی حقوق کی تنظیمیں، شہری تنظیمیں اور سیاسی جماعتیں بھرپور حصہ ڈالیں گی۔ ان میں حزب الوسط، سوشل پارٹی، الحضر پارٹی، لیبر پارٹی، اور پیپلز پارٹی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سوئٹرزلینڈ میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے اپنے اپنے طور پر مخیر حضرات سے تعاون کے لیے اپیل کے بعد امدادی سامان اور رقوم جمع کرنا شروع کر دیا ہے۔ قافلے میں سیاسی، ثفاقتی اور اسپورٹس سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔دوسری جانب سوئٹرزلینڈ کی انسانی حقوق کی تنظیم "حقوق سب کے لیے” کے چیئرمین اور یورپی مہم کے رکن نے کہا کہ اب کی بار سوئٹرزلینڈ کے عوام کی جانب سے پہلے سے بڑھ کر امدادی قافلے میں شرکت کریں گے اور بھر پور مالی تعاون کیا جائے گا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.