• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اوسلو اتھارٹی اور سلام فیاض کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف مغربی کنارے میں احتجاج

منگل 07-12-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_protest-west-bank1

مقبوضہ مغربی کنارے میں غیرقانونی طور پر قائم فتح کی سلام فیاض کے زیرنگرانی حکومت اور محمود عباس کی اتھارٹی کے ظالمانہ رویے کے خلاف مغربی کنارے میں اسپیشل سیکٹر اور سول سیکٹر کے 25 مختلف گروپوں نے پیر کے روز مکمل ہڑتال کی ہے. ہڑتال کر نے والی تاجر تنظیموں اور مختلف سماجی گروپوں کا کہنا ہے فلسطینی اتھارٹی دانستہ طور پر فلسطینی شہریوں کو ان کی جائز مراعات سے محروم کر رہی ہے. خیال رہے کہ فلسطینیوں کی جانب سے یہ ہڑتال ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے جب حال ہی میں سلام فیاض کی حکومت نے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” اور دیگر مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کے دسیوں اراکین کو نوکریوں سے سیاسی انتقام کی بنیا دپر برطرف کر دیا تھا. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پیر کے روز ہوئی تنبیہی ہڑتال میں فلسطینی اتھارٹی اور اسلام فیاض کی حکومت کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا سلسلہ ترک کر دے، بصورت دیگر ہڑتال کا سلسلہ غیر معینہ مدت اور مطالبات پورے ہونے تک جاری رکھا جا سکتا ہے. پیر کو مختلف سماجی اور تجارتی شعبے سے وابستہ تنظیموں کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی اور سلام فیاض کی غیر آئینی حکومت اپنے ہی شہریوں کو ملازمتوں سے فارغ کر کے دانستہ جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے.جس پر وہ سراپا احتجاج ہیں اور احتجاج کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے. ادھر دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ سلام فیاض کی حکومت نے فلسطینی تنظیموں کے مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے ان سے مذاکرات سے انکار کر دیا ہے. سلام فیاض کی کابینہ کی جانب سے ہڑتال میں شامل گروپوں کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ وہ ان کے مطالبات کو تسلیم نہیں کر سکتے.لہذ وہ اپنے احتجاج اور ہڑتال کا شوق پورا کر لیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.