• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امریکی ٹی وی کا رام اللہ میں فحش محافل اور رقص کا انکشاف

اتوار 11-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_nightly-news

امریکی نشریاتی ادارے” این بی سی ” نے ایک تازہ نشر ہونے والی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں رات کے اوقات میں سرکاری سرپرستی میں فحش مخلوط رقص کی محفلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے. یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ رام اللہ میں سلام فیاض کی حکومت نے مغربی کنارے کے تمام علاقوں میں مساجد کے خلاف ایک جنگ برپا کر رکھی ہے. امریکی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی عوامی سطح پر اٹھائی گئی اسرائیلی تسلط کے خلاف "تحریک انتفاضہ” کے دس سال بعد رام اللہ کا منظر کافی حد تک تبدیل ہو گیا ہے. اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارےمیں جگہ جگہ فوجی چوکیاں قائم کرنے اور شہر میں بے روزگاری عام ہونے کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد رام اللہ کے تھیٹروں اور ریستورانوں کا رخ کرتی ہے جہاں سرکاری سرپرستی میں مخلوط اور فحش طرز کےڈانس کی محفلیں سجائی جاتی ہیں. رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رام اللہ میں ایسے کئی ریستوران موجود ہیں جہاں رات کے اوقات میں رقص و سرور کی محفلیں لگتی ہیں، ان ہی ریستورانوں میں فلسطینی صدر محمود عباس کی حکومت کے ہیڈ کواٹر سے دو سو میٹر دور ایک بڑا ریستوران ہے جہاں معمول کے مطابق ہر رات رقص وسرور کی محفلیں منعقد ہوتی ہیں. ان مخلوط محافل میں نیم عریاں لباس میں نوجوان لڑکیاں لڑکوں کے ساتھ رقص کرتی ہیں. دوسری جانب مرکز اطلاعات فلسطین کے ذرائع کے مطابق رام اللہ میں "یو ایس ایڈ” اور دیگر مغربی اور امریکی این جی اوز کے تعاون سے کئی منصوبے قائم ہیں، جو فحاشی اور عریانی کے کلچر کوعام کر رہے ہیں. رام اللہ مغربی شہروں کی مثال پیش کر رہا ہے، جہاں فحاشی اور عریانی عام ہے اور رات کے اوقات میں مخلوط رقص کی محفلیں عام رواج بن چکی ہیں. امریکی ٹی وی کی جانب سے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں نشر کی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک برطانوی ٹیلی ویژن نے بھی رام اللہ میں فحش محافل کے لیے ریستورانوں کا انکشاف کیا تھا. برطانوی ٹی وی کے مطابق رام اللہ میں کئی خفیہ کلب موجود ہیں جہاں” ننگے ڈانس” کے علاوہ شراب کشید کرنے والی کئی فیکرٹریاں بھی قائم ہیں جہاں سے ان فحاشی کے اڈوں کو شراب فراہم کی جاتی ہے. واضح رہے کہ رام اللہ کے تھیٹروں اور ریستورانوں میں مخلوط محافل کا انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ رام اللہ میں قائم سلام فیاض کی غیرآئینی حکومت کی جانب سے مساجد کے خلاف ایک مہم چلائی جا رہی ہے. سلام فیاض نے نہ صرف نئی مساجد کی تعمیر پرپابندی لگا رکھی ہے بلکہ زیرتعمیر مساجد کو مکمل کرنےلیے فنڈز بھی روک رکھے ہیں

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.