• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امریکا کی اسرائیل کے لیے فوجی امداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

ہفتہ 17-07-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister-and-barack-obama-us-president2

امریکی وزیرخارجہ کے خصوصی معاون برائے سیاسی وعسکری امور انڈریو شاپیرو نے اعلان کیا ہے کہ امریکی صدر باراک حسین اوباما کی انتظامیہ نے اسرائیل کو تاریخ کی سب سے بڑی فوجی امداد کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے. اس سلسلے میں دس سال کےعرصے میں اسرائیل کو 30 ارب ڈالر کا فوجی سامان فراہم کیا جائے گا، جبکہ مقامی فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملوں سے خلاف اسرائیل کے راکٹ شکن نظام کی تیاری اور غزہ نواح میں قائم یہودی بستیوں کے تحفط کے لیے اڑھائی ملین ڈالر کی رقم الگ سے دی جائے گی. ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن تل ابیب کی فوجی سامان کی فراہمی کے ساتھ فنی معاونت بھی جاری رکھے گا. واشنگٹن میں ایک ریسرچ سینٹرمیں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیرخارجہ کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ "اسرائیل کو راکٹ حملوں کی وجہ سے درپیش مشکلات میں اس کے تحفظ میں اضافے کی کوششیں مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل میں تو مدد گار نہیں ہو سکتیں تاہم یہ بھی طے شدہ ہے کہ جب تک اسرائیل غیرمحفوظ ہے فلسطینی ریاست کےقیام کی بنیاد بھی نہیں رکھی جا سکتی. ہم اسرائیل کی فوجی مدد اس لئے کر رہے ہیں تاکہ اسرائیل کو اپنی سیکیورٹی اور تحفظ پر مکمل اعتماد ہو اور مستقبل میں اسرائیل خطےمیں امن کے قیام میں مشکل فیصلے کرنے کی پوزیشن میں ہو.” انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کو تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے، کیونکہ امریکا کی قومی سلامتی اسرائیل کی سلامتی سے وابستہ ہے. واضح رہے کہ امریکی اہلکار کی طرف سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ امریکی صدر کے خصوصی ایلچی جارج مچل فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی کوششیں کر رہے ہیں.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.