• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

امریکا نے اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرنے کے اپنے فیصلے سے صدر عباس کو آگاہ کر دیا

اتوار 02-01-2011
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_barack-obama-us-president-and-mahmoud-abbas

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کی مذمت میں سلامتی کونسل میں کوئی قرارداد پیش کی تو وہ اس کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ اسرائیل کے حق میں اسے ویٹو کردیں گے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد لانے سے گریز کریں کیونکہ ان کی اس قرارداد کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ یہ قرارداد اسرائیل کے حق میں ویٹو کر دی جائے گی۔ اسرائیلی ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل نے حال ہی میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں امریکی ایلچی نے فلسطینی لیڈر پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے سلامتی کونسل میں یہودی آباد کاری کے معاملے پر اسرائیل کی مذمت کی کوئی قرارداد پیش کی توامریکا اس پر اپنا” ویٹو "کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے نامنظور کرا دے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو امریکا کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں پہنچایا گیا ہے جب حال ہی میں امریکی کانگریس اپنے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں کوئی قرارداد لائی جائے تواس کو منظور نہ ہونے دیا جائے۔ نیز کانگریس نے صدر براک اوباما پر زور دیا کہ وہ عالمی سفارت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کی الگ ریاست کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی ناکام بنائیں کیونکہ فلسطینی یک طرفہ طور پر اپنے لیے الگ ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.