• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

الفاخوری کی گرفتاری عباس ملیشیا کی پیشانی پر بدنما داغ ہے: فلسطین پریس کلب

پیر 24-05-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_hazem-al-fakhouri-the-husband-of-noted-writer-lama-khater

مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے انٹیلی جنس حکام کی طرف سے معروف فلسطینی تجزیہ نگار حازم خضر الفاخوری اور صحافی و مصنفہ لما خاطر کے شوہر کی تفتیشی مرکز میں طلبی پر ردعمل میں فلسطین پریس کلب نے عباس ملیشیا کے اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگانے کی سازش قرار دیا۔ ادھر گرفتار فلسطینی صحافی الفاخوری کے اہلیہ لما خاطر نے کہا کہ عباس ملیشیا کے اقدامات کا مقصد فلسطین کی سیاسی،سماجی اور امن وامان کی صورت حال سے متعلق مضامین کی اشاعت روکنا اور ان پردباؤ بڑھانا ہے۔ فلسطینی پریس کلب کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں لما خاطر اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اعلان کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی صحافی برادری محمود عباس کے زیر کمانڈ انٹیلی جنس حکام اور سیکیورٹی اہلکاروں کے منفی کردار اور ان کے ہاتھوں فلسطینی صحافیوں پر ہونے والے حملوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ عباس ملیشیا کے اقدامات غیرقانونی ہیں جن کا کوئی جواز نہیں، فلسطینی صحافی صہیونی مظالم کے خلاف جنگ میں "فرنٹ لائن ” کا کردار ادا کر رہے ہیں . ایسے میں صحافیوں کی گرفتاریاں اور ان پرتشدد اسرائیلی جارحیت میں اس کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ فلسطینی پریس کلب نے فلسطینی اتھارٹی،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور میڈیا کی عالمی تنظیموں کی توجہ عباس ملیشیا کے اقدامات کی طرف مبذول کراتے ہوئے فلسطین میں آزادی صحافت کے لیے ٹھوس کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ دوسری جانب گرفتار صحافی کی اہلیہ لما خاطر نے کہا ہے وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر مکمل آزادی کے ساتھ اپنے خیالات کے اظہار کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان حد فیصل صرف "قانون” ہے۔ اگر فلسطینی اتھارٹی آزادی اظہار کی کوئی حدود متعین کرنا چاہتی ہے تو وہ آئینی ادارے کے ذریعے یہ کام کرے نہ سیکیورٹی اداروں کے ذریعے پرتشدد راستے اختیار کرے۔ ادھر فلسطینی مجلس قانون ساز نے بھی عباس ملیشیا کے ہاتھوں مغربی کنارے میں معروف صحافی خضر الفاخوری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے۔ مجلس قانون ساز کی جانب سے جاری ایک بیان میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے صحافیوں پر ہونے والے تشدد کا سخت نوٹس لیتے ہوئےواضح موقف اختیار کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.