• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اقصیٰ ٹی وی کی نشریات بند کرنے میں محمود عباس کا ہاتھ ہے :احرار

بدھ 16-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel-nicolas-sarkozy-french-president

فلسطین میں آزادی اظہار اور ذرائع ابلاغ کی آزادی کے لیے سرگرم تنظیم”الاحرار” نے عرب نیوز چینل” اقصیٰ ٹی وی” کی فرانس میں نشریات پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی کی نشریات پر پابندی فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق پر حملہ اور آزادی اظہار کے عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ منگل کے روز غزہ میں” احرار” کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اقصیٰ ٹی وی کی فرانس میں نشریات پر پابندی سے ثابت ہو گیا ہے کہ یہ ٹیلی ویژن اسرائیل کی طرف سے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور صہیونی جنگی جرائم کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ فرانس کی جانب سے اقصیٰ ٹی وی کی نشریات پر پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جبکہ فلسطینی صدر محمود عباس فرانس کے دورے پر پیرس پہنچ رہے ہیں۔ ٹی وی کی نشریات پر پابندی میں محمود عباس کا ہاتھ ہے، کیونکہ وہ فرانس روانگی سے قبل اقصیٰ ٹی وی کے خلاف اور اس کی نشریات بند کرنے کے بیانا دے چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ٹی وی کی نشریات پر پاپندی ایک ایسے ملک میں لگائی گئی ہے جہاں انسانی حقوق اور آزادی اظہار کے بلند بانگ دعوے کیے جا رہے ہیں۔ اس پابندی سے فرانس کی جمہوریت، اظہار رائے کی آزادی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ ایک طرف فرانس میں اسرائیل کے ٹی وی چینلز صہیونیت کے حق میں پروپیگنڈہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرانس اگر اپنے دعوؤں میں غیر جانب دار ہے تو اسے صہیونیت کے لیے سرگرم نشریاتی اداروں پر بھی پابندی لگانی چاہیئے۔ واضح رہے کہ فرانسیسی حکام نے گذشتہ روز فلسطین میں حماس کے زیر انتظام چلنے والے عربی نیوز چینل "الاقصیٰ” کی نشریات پرغیر معینہ مدت تک پابندی لگا دی تھی، جبکہ اس چینل کی نشریات پر اس سے قبل امریکا میں بھی پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.