• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

"اقصیٰ” ٹی وی کا آج سے فرانس میں نشریات بند کرنے کا اعلان

جمعرات 24-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-tv-station-palestine42

فلسطین میں عربی زبان میں نشر ہونے والے نیوز ٹی وی چینل "الاقصیٰ” کی انتظامیہ اور فرانسیسی حکام کے درمیان فرانسیسی سیٹلائٹ "نورسٹ” کے ذریعے نشریات جاری رکھنے کے سلسلے میں مذاکرات نا کام ہو گئے ہیں جس کے بعد اقصیٰ ٹی وی نے آج سے فرانس میں اپنی نشریات غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اقصیٰ ٹی وی کے پروگرام ڈائریکٹر سمیر محسین نے بدھ کے روز مرکز اطلاعات فلسطین کو اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ "ٹی وی انتظامیہ اور فرانسیسی حکام کے درمیان جاری مذاکرات کی ناکامی کے بعد ہم مجبوراً فرانس میں اپنی نشریات بند کر رہے ہیں۔ یہ نشریات آج مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے بند کر دی جائیں گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ فرانس کے” نورسٹ سیٹلائٹ” کے ذریعے نشریات بند ہونے کے بعد "عربسات” سیٹلائٹ کے ذریعے ٹی وی کی نشریات جاری رہیں گی، جبکہ مشرق وسطیٰ اور عرب ممالک میں نشریات کو مزید وسعت دینے کے لیے کسی دوسرے سیٹلائٹ کی خدمات حاصل کرنے کی بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جلد ہی ایک اور سیٹلائٹ سے بھی نشریات شروع کر دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام سے قانونی پیچیدگیاں دور کرنے کے لیے ماہرین قانون کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اس امر کا امکان موجود ہے کہ جلد یا بدیر پیرس حکام سے بات چیت کامیاب ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ حال ہی میں فرانسیسی حکومت کے زیر انتظام محکمہ سمع و بصر نے "اقصیٰ ” ٹی وی کی بعض پروگرام کو فرانسیسی قوانین کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا ، جس کے بعد ٹی وی انتظامیہ اور فرانسیسی حکام کے درمیان مذاکرات ہوئے تاہم وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.