• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیل نے تاریخی فلسطینی شہر الخلیل کی 19 کالونیوں میں توسیع کی منظوری دیدی

اتوار 17-10-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_settlement31

اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے کے تمام شہروں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا کام تیز کر دیا ہے. تازہ اطلاعات کے مطابق صہیونی حکومت نے تاریخی فلسطینی شہر”الخلیل” میں پہلے سے قائم 19 کالونیوں میں توسیع کے ایک نئے منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جبکہ اسرائیل نے گذشتہ برس نومبر میں یہودی کالونیوں کی تعمیر پرعائد پابندی ختم ہوتے ہی الخلیل میں 25 مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے. فلسطین میں ریسرچ سینٹر برائے اراضی فلسطین کی جانب سے جاری ایک تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے یہودی کالونیوں میں توسیع کے منصوبے کی منظوری ملتے ہی یہودی آبادکاروں نے تعمیراتی سامان جمع کرنا شروع کر دیا ہے. الخلیل کے 526 ایکڑ رقبے پر پھیلی فلسطینیوں کی اراضی کو ہتھیانے کے بعد تعمیرات کے لیے ہموار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق فوری طور پر توسیع کا کام "العدیسہ” بقعہ” بیت امر” دورا” بیت اولا اور دیگرمقامات پر شروع کیا جائے گا. مذکورہ علاقوں میں اب تک 704 ایکڑ اراضی کو بلڈوز کیا گیا ہے، جبکہ 487 ایکڑ رقبے کو ہموار کرنے کا عمل بدستور جاری ہے. فلسطینیوں کی ملکتی اراضی میں 503 درختوں کو اکھاڑا گیا ہے جبکہ 230 کو جلا کر ختم کیا گیا ہے. نئی تعمیرات اور یہودی بستیوں کی توسیع کے پچھلے چند روز میں 26 مکانات کو مسمارکر دیا گیا ہے اور تعمیرات پرعائد عارضی پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک فلسطینیوں کی 171 تعمیرات ، مکانات اور دکانوں کو گرایا گیا ہے. رپورٹ کے مطابق صہیونی حکومت نے الخلیل میں "نفی حیفرون” کے نام سے ایک نئی کالونی کے قیام کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے. اس کے علاوہ حال ہی میں الخلیل میں دو نئے اسکولوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا گیا ہے.رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت ایک منظم منصوبے کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کےتمام شہروں کو یہودیت میں تبدیل کرنے اور علاقے میں یہودیوں کی عددی برتری ثابت کرنےکے لیے کوشاں ہے.

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.