• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دیں گے: نیتن یاھو

پیر 29-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister8

صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی جانب سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے کے مطالبے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات کے حامی ہیں تاہم اسرائیل کے مفادات کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں نیتن یاھو نے کہا کہ لیبیا میں ہونے والی سربراہ کانفرنس مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے فروغ میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتی۔ انہوںنے کہا کہ انہیں ایسا دکھائی نہیں دیتا کہ فلسطینی اعتدال کی طرف آ رہے ہیں۔

ادھر صہیونی وزیراعظم نے کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان روابط موجود ہیں اور باہمی روابط کا سلسلہ قائم رکھیں گے تاہم ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا جس سے اسرائیلی مفادات کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو۔

دوسری جانب لیبیا کے شہر”سرت” میں ہونے والے دو روزہ عرب سربراہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات یہودی آباد کاری روکنے سے مشروط ہوں گے۔

گذشتہ روز کانفرنس کے اختتام پرعرب لیگ کے جنرل سیکرٹری عمرو موسیٰ نے لیبیا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "گیند اب اسرائیل کے کورٹ میں ہے ، دیکھنا یہ ہے کہ اسرائیل خطے میں قیام امن کے لیے عرب لیگ کے مطالبے پر کس حد تک عمل درآمد کرتا ہے۔ ” انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا کہ اسرائیل عرب سربراہ اجلاس کا کیا جواب دیتا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.