• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، خواتین سمیت چار زخمی

اتوار 21-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_palestine-martyr

مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید جبکہ غزہ میں ایک مظاہرے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کےمطابق ہفتے کی شام نابلس میں فلسطینیوں کے مظاہرے کے دوران یہودی آباد کاروں نے مظاہرین پرحملہ کر دیا، جبکہ حملے کے دوران اسرائیلی فوج نے بھی فائرنگ کی تاہم یہودی آباد کاروں کے حملے میں سولہ سالہ محمد قادوس گولی لگنے سے موقع پر شہید جبکہ ایک دوسرا شہری زخمی ہو گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق "یتصھار” اور "براخا” یہودی کالونیوں کے یہودی آباد کاروں نے”بورین” اور "عراق بورین” کی فلسطینی بستیوں دھاوا بول دیا جس کے بعد شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل ائی۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب غزہ کے وسط میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے کم ازکم تین خواتین زخمی ہو گئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق اسرائٓیلی فوج نے اس وقت فائرنگ کی جب خواتین، بچوں اورطلبہ کی بڑی تعداد غزہ کے وسط میں وادی سلفا میں یہودی فوج کی آمد رفت اور مورچوں کے قیام کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔

مظاہرین نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس دوران صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی جس سے تین خواتین زخمی ہو گئیں۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے زیرانتظام محکمہ ایمرجنسی سروسز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر معاویہ حسنین مرکز اطلاعات فلسطین سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ قابض فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کلاشنکوف سے فائرنگ کی اور ہینڈ گرنیڈ بھی فائر کیے، جس سے تین خواتین زخمی ہوئی ہیں۔ زخمیوں کو غزہ کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.