• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

اسرائیلی بحریہ”مریم” اور "ناجی العلی” جہازوں پر حملے کے لیےالرٹ

اتوار 20-06-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

palestine_foundation_pakistan_gaza-boat-aid-convoy-naji-el-ali-lebanese-ship1

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کےمطابق صہیونی بحریہ نے غزہ کے محصورین کے لیے لبنان سے آنے والے دو بحری جہازوں”مریم” اور "ناجی العلی” پر حملے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور صہیونی بحریہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ کثیر الاشاعتی عبرانی اخبار” معاریف” نے اتوار کی اشاعت میں کہا ہے کہ صہیونی بحریہ کی طرف سے لبنان کے دونوں امدادی جہازں پر حملے اور انہیں قبضے میں لیے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق امدادی جہازوں پر کارروائی کے بارے میں ایک روز قبل مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی بحریہ کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ صہیونی بحریہ کے چیف العیزر ماروم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں امدادی جہازوں پر حملے کے طریقہ کار پرغور کیا گیا۔ اجلاس میں طے ہوا کہ لبنانی بندرگاہ جہازوں کے غزہ کے عالمی سمندر میں داخل ہوتے ہی بحریہ کے چھاپہ مار دستے انہیں گھیر لیں گے، اور فریڈم فلوٹیلا پر کارروائی کی طرز پرعملے کو گرفتار اور جہازوں کو قبضے میں لے لیا جائے گا۔ اس سارے آپریشن کے لیے” آٹھویں آسمان کی ہوا” کا نام منتخب کیا گیا ہے۔ نام تجویز کرنے کے بعد تمام متعلقہ سیکیورٹی اداروں کو بھی اس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اخبار”ہارٹز” نے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ اسرائیلی حکومت نے ویٹکن کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان سے آنے والے امدادی جہاز”مریم” میں مسیحی مذہبی خواتین کو سوار ہونے سے روکیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت گذشتہ دو روز سے لبنانی حکومت پر مسلسل امدادی جہازوں کوغزہ کی طرف عازم سفر ہونے سے روکنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اخبار کی رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے لبنان پر دباؤ ڈالنے کی مہم شروع کرانے کے بعد امریکا، فرانس، ہسپانیہ ،جرمنی ،اقوام متحدہ اور دیگر یورپی ممالک سے بھی لبنانی حکومت پر امدادی بحری جہازوں” مریم” اور "ناجی علی” کو روکنےکے لیے سخت لہجے میں دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.