• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home Uncategorized

آبادکاری میں توسیع مذاکرات کا نتیجہ ہے: حماس

بدھ 10-03-2010
in Uncategorized
0
0
SHARES
0
VIEWS

hamas-logo اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیل کی جانب سے بیت المقدس میں مزید 1600 مکانات کی تعمیر کی منظوری کوعرب ممالک کی اسرائیل سے ملی بھگت اور فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے بے سود مذاکرات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ منگل کے روز دمشق میں حماس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل نے 1600 مکانات کی تعمیر کی منظوری ایک ایسے وقت میں دی ہے جبکہ قابض اسرائیل نے اس فیصلے سے ایک ہی روز قبل مغربی کنارے میں 112 مکانات کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور بیت المقدس میں تواترکے ساتھ یہودی آبادیوں کو وسعت دینےکا فیصلہ محمود عباس کے اسرائیل کے ساتھ امریکی خواہش پر مذاکرات کا نتیجہ ہے۔ محمود عباس اسرائیل سے مذاکرات نہیں کر رہے بلکہ وہ امریکا کی خواہش پر اسرائیل کی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری ،اسلامی مقدسات پرحملوں اور اسرائیلی مظالم کی پردہ پوشی کر رہے ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل کے ساتھ بالواسطہ طور پر بعض عرب ممالک کی حمایت، امریکا کی خواہش اور اسرائیل کی مرضی کے تحت ہورہے ہیں جن کا مقصد فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے یہودی آبادیوں میں توسیع کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جبکہ امریکی نائب صدر جوزف بائیڈن بھی مقبوضہ فلسطین میں موجود ہیں۔ ایسے میں امریکا کی خاموشی یہودی آباد کاری پر اس کی منافقانہ پالیسی کا مظہر ہے۔ امریکی عہدیدار کی فلسطین میں موجودگی کے باوجود اسرائیل کا یہودی آبادیوں کو توسیع دینے کا اعلان اس امر کا بین ثبوت ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت کے بجائے اسرائیل کے ناجائز تسلط کی حمایت کر رہا ہے۔ فلسطین میں یہودی آباد کاری اور مقدسات پرصہیونی حملوں کو امریکا کی کھلی حمایت حاصل ہے۔ حماس نے فلسطینی صدر محمود عباس سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے قوم کی بنیادی حقوق اور مزاحمت کی حمایت کی جنگ لڑیں۔ ان کے اسرائیل سے مذاکرات کے نتیجے میں فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق ملنے کے بجائے انہیں ان حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.