• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

’سالم کیمپ‘ فلسطینی بچوں کوپکڑنے کے لیے اسرائیلی شکار گاہ!

منگل 28-11-2017
in رپورٹس
0
0Pala9280
0
SHARES
0
VIEWS

جنین – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین کے مغرب میں قائم ’سالم‘ فوجی عدالت سےمنسلک ’سالم فوجی حراستی مرکز‘ وہاں پرلائے گئے قیدیوں بالخصوص کم سن فلسطینی بچوں کے ساتھ برتے جانے والے غیرانسانی سلوک میں اتنا ہی بدنام ہے جتنا کہ کسی دور میں عراق میں امریکی فوج کے زیرانتظام ’ابوغریب‘ جیل تھی۔ ناموں اور محل وقوع کے اختلاف کے سوا ان دونوں حراستی مراکز میں انسانیت سوز مظالم سب سے بڑی قدر مشترک ہے۔ مگر سالم جیل کے ظلم کی ایک شکل اس کے ماسوا بھی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’معسکرسالم‘ سول ایڈمنسٹریشن، طابو ہیڈکواٹر، پولیس سینٹر، ملٹری کورٹ اور ملٹری رابطہ کارکے دفاتر پر مشتمل ہے مگر یہ جیل سب سے زیادہ فلسطینی بچوں کی’شکار گاہ‘ کے طور پر مشہور ہے۔

سالم صیہونی فوجی جیل کو فلسطینی بچوں کے لیے شکار گاہ اس لیے بھی کہا جاتا ہے کہ وہاں پر فوجی عدالت میں پیشی کے موقع پر پش کیے جانے والے فلسطینیوں کے اقارب بھی وہاں آتے ہیں مگر اپنے اقارب کی پیشی کے مواقع پر آنے والےفلسطینیوں کو بھی بغیر کسی الزام کے دھرنا لینا اب صیہونی فوج کا دلسپند مشغلہ بن چکا ہے۔

اس کی تازہ مثال کوئی ایک ماہ قبل پیش آئی جب جنین سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ محمد شامی یوسف شامی اور عدباللہ ھلال عبدالحلیم اپنے ایک دوست کی پیشی کے موقع پر عدالت گئے تو اس کے بعد وہ واپس نہیں لوٹے۔ صیہونی فوج نے دونوں کو بغیر کسی الزام کے حراست میں لیا اور اس کے بعد سے وہ غائب ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ عمر عبدالکریم جرار کے ساتھ پیش آیا جب سالم فوجی عدالت میں اپنے ایک عزیز کی پیشی کے موقع پر آنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا۔ اہل خانہ کو جرار کے بارے میں صرف اتنا پتا چلا ہے کہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب محمد کمنجی کا کہنا ہے کہ عدالت کے احاطے یا اس کے گیٹ سے فلسطینیوں کو گرفتار کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ آپ کسی معصوم اور بے گناہ شہری کو اسے راہ چلتے ہوئے گرفتار کرلیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست نے فلسطینی بچوں کو اغواء کرنا اپنا پسندیدہ مشغلہ بنا رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی بچوں کے بغیر کسی الزام کے اغواء کی وارداتیں کوئی نئی بات نہیں۔ اسرائیلی فوج فلسطینی بچوں کو عدالتی احاطوں کے علاوہ اسکولوں سے بھی اٹھالیا جاتا ہے۔ حتیٰ کہ بچوں کے اغواء کے بعد ان کے والدین کو کئی کئی روز تک ان کی گرفتاری کے بارے میں کچھ نہیں بتایا جاتا۔ ایسے زیادہ تر بچوں کی عمریں پندرہ سے سترہ سال کے درمیان ہوتی ہیں۔ صیہونی فوج فلسطینی بچوں کو گرفتار کرنے انہیں اپنے جال میں پھنسانے کے لیے خفیہ کیمروں کا سہارا لیتی ہے۔ جگہ جگہ لگائے گئے خفیہ کیمروں کی مدد سے راہ چلتے فلسطینی بچوں کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لے لیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ ’سالم ملٹری کیمپ‘ سنہ 1948ء میں قائم کیا گیا تھا۔ یہ کیمپ جنین شہر کی حدود میں ہے۔ اس کے لیے سنہ 1948ء کی جنگ میں غصب کی گئی سالم قصبے کی اراضی رکھی گئی ہے۔ یہ نام نہاد فوجی جیل مقامی فلسطینی شہریوں کے لیے ہر وقت سرپر لٹکتی تلوار کی مانند ہے۔

کھیل کود بھی جرم بن گیا

’سالم‘ کیمپ کو زبوبہ فلسطینی قصبے کے باشندوں اور دیگر قصبوں کے بچوں کے لیے ہمہ وقت خطرہ ہے۔ صیہونی فوج نے حال ہی میں کم عمر بچوں احمد ، علی نیاز جرادات، نور فواد جرادات، محمد سعید جرادات اور کئی دوسرے بچوں کو بغیر کسی جرم کے حراست میں لیا اور وہ اب تک پابند سلاسل ہیں۔

ایک فلسطینی بچے نے کہا کہ آپ سالم کیمپ کے اطراف میں کھیل نہیں سکتے۔ اگر کوئی بچہ کیمپ کے قرب وجوار میں کھیلے گا تو اسے گرفتاری،تشدد اور دیگر کئی انتقامی حربوں اک سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

ایک مقامی شہری علی صبیحات نے بتایا کہ سالم کیمپ کے اطراف میں ہمہ وقت اسرائیلی فوج حرکت میں رہتی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا اگر کوئی بچہ فوجی کیمپ پر پتھر پھینک رہا ہے تو اس کا رد عمل اس قدر شدید ہوسکتا ہے کہ اسے گرفتار کرکے کئی کئی ہفتوں تک بدترین اذیتوں کا نشانہ بنایا جائے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.