• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 8 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

دفاع قبلہ اوّل کی تحریک دبانے کی صہیونی سازش

منگل 25-07-2017
in رپورٹس
0
0Pala7992
0
SHARES
0
VIEWS

نابلس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا ایک نیا اور ظالمانہ سلسلہ شروع کیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ حماس کی قیادت کے خلاف قابض کا کریک ڈاؤن مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے جاری فلسطینی تحریک کو کچلنے کی کوشش ہے۔ اسرائیل جانتا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کی جتنی مضبوط اور موثر تحریک حماس اور اس کے جانثار کارکن چلاسکتے ہیں دوسرا اور کوئی گروپ اس کی جرات نہیں رکھتا۔ چنانچہ اس تحریک کو دبانے اور قبلہ اوّل کے دفاع کی کوششوں کو غیر موثر بنانے کے لیے حماس کی قیادت اور کارکنوں کو گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے۔

اتوار کے روز حماس کے کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں حماس کے پچاس کے قریب سرکردہ رہنما اور کارکن حراست میں لیے گئے۔

گرفتاریوں کے محرکات

خاتون سماجی کارکن اور تجزیہ نگار لمیٰ خاطر نے کہا کہ غرب اردن میں حماس کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے اسباب اور محرکات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ ان گرفتاریوں کا مقصد مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے عوامی احتجاج اور جلوس منظم کرنے کی کوششوں کو ناکام بناناہے۔

لمیٰ خاطر کا کہنا تھا کہ حماس کے کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں شروع کیا گیا ہے جب صہیونی فوج نے غرب اردن اور فلسطین کے دوسرےشہروں میں فلسطینی مظاہرین کو کچلنے کے لیے طاقت کے استعمال کا سلسلہ پہلے ہی جاری رکھا ہوا ہے۔ طاقت کا استعمال اسرائیلی ریاست کی سب سے اہم پالیسی ہے، اسرائیل جب بھی فلسطینی عوام میں غم وغصے کی لہر دیکھتا ہے تو ممکنہ احتجاج کو روکنے کے لیے گرفتاریوں کے ساتھ ساتھ مظاہرین پر طاقت کا استعمال شروع کردیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس بالخصوص مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کی پابندیوں کے بعد پوری فلسطینی قوم میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فلسطینیوں کی احتجاجی تحریک کو روکنے کے لیے انتقامی پالیسی اپنائی جا رہی ہے مگر اسرائیل کو یہ اندازہ نہیں کہ فلسطینی قوم گرفتاریوں سے خوف زدہ نہیں ہوتی۔ انتقامی کارروائیوں اور کریک ڈاؤن سے مسجد اقصیٰ کے دفاع کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا۔

حماس سے انتقام

فلسطینی تجزیہ نگار یاسر عزالدین نے کہا کہ غرب اردن میں گرفتاریوں کا سلسلہ حماس کے کارکنان اور رہنماؤں تک محدود ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل حماس کی قیادت سے انتقام لے رہا ہے کیونکہ حماس کی طرف سے حلمیش صہیونی کالونی میں تین صہیونی آباد کاروں کے چاقو کے حملے میں قتل کی حمایت کی ہے اور اس حمایت کی پاداش میں صہیونی ریاست حماس کو انتقامی پالیسی کا نشانہ بنا رہی ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کا خیال ہے کہ حماس چونکہ صہیونیوں کے خلاف اکسانے کی مہم کا حصہ ہے اس لیے اسے دبانے اور دیوار سے لگانے کے لیے اس کے خلاف کریک ڈاؤن ضروری ہے۔

یاسر عزالدین کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں صہیونی فوج کی طرف سے حماس کے خلاف کریک ڈاؤن اور دیگر انتقامی کارروائیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مذہبی تحریکوں کی اہمیت

فلسطینی دانشور نواف العامر نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس کے خلاف اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن کی ایک وجہ فلسطین میں مذہبی جماعتوں کا اثرو رسوخ بھی ہے۔ اسرائیل کو یہ تو اندازہ ہے کہ اسرائیلی ریاست کے خلاف فلسطینی قوم کو متحرک کرنے اور موبلائز کرنے میں جتنا اہم کردار مذہبی جماعتیں ادا کرسکتی ہیں کوئی دوسری جماعت ایسا نہیں کرسکتی۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل نے حماس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع  کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوسکتا ہے اور مزاحمتی کارروائیوں میں فلسطین کی مذہبی جماعتوں بالخصوص حماس کا کردار نمایاں ہوگا۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیل پیشگی تحفظ کے تحت حماس کے خلاف کریک ڈاؤن کررہا ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieدفاع قبلہ اوّل کی تحریک دبانے کی صہیونی سازش
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.