• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی صیہونی پالیسی!

اتوار 05-08-2018
in رپورٹس
0
0Pala11629
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں 30 مارچ کے بعد سے جاری حق واپسی احتجاج کے دوران ایک طرف صیہونی فوج پرامن مظاہرین پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہے اور دوسری طرف فلسطینی ذرائع ابلاغ حتی الامکان صیہونی ریاست کے جبرو تشدد کو بین الاقوامی برادری تک پہنچانے، اندرون اور بیرون ملک آزادی اظہار رائے کا استعمال کرتے ہوئے اپنا قومی فریضہ ادا کررہے ہیں۔

فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے طاقت کے استعمال کے ساتھ فلسطینی مظاہروں کی کوریج کرنے والے ابلاغی اداروں کا گلا دبانے، ان کی زبان کاٹنے اور آنکھیں پھوڑنے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

چند روز پیشتر اسرائیلی پولیس نے اندرون فلسطین سے نشریات پیش کرنے والے’القدس نیوز چینل‘ کا دفتر سیل کردیا۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں صحافیوں اور ابلاغی اداروں سے وابستہ کارکنوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فلسطینی وزارت اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر مظاہرین کی کوریج کرنے والے ابلاغی اداروں کے 32 کارکنوں جن میں پانچ خواتین صحافی شامل ہیں کو حراست میں لیا گیا ہے۔

صیہونی غنڈہ گردی کا محرک

’القدس‘ نیوز چینل اور دیگر فلسطینی ابلاغی اداروں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے پیچھے اصل محرک کیا ہے؟۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ القدس چینل کی بندش اور صحافیوں کی گرفتاریوں کے پیچھے یہ سوچ کار فرما ہے کہ فلسطینی مظاہرین کے بارے میں اسرائیلی مؤقف کو زیادہ تقویت دی جائے۔ اسرائیل فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد قرار دیتا ہے اور وہ صرف انہی ابلاغی اداروں کو قبول کرسکتا ہے جو صہیونی ریاست کی روایت اور اس کے موقف کو آگے بڑھائیں۔

فلسطینی تجزیہ نگار صلاح الدین العواودہ کا کہنا ہے کہ القدس چینل کے نامہ نگاروں کی گرفتاری کوئی حیرت کی بات نہیں۔ صیہونی ریاست القدس چینل کو ویسے ہی دہشت گردوں کا ترجمان قرار دے چکی ہے۔ اس لیے القدس چینل کی بندش کوئی خلاف معمول بات نہیں۔

ترکی میں مقیم العواودہ کا کہنا ہے کہ صیہونی ریاست میڈیا کا گلا گھونٹ کر فاشسٹ ریاست کی طرف گامزن ہے۔ صیہونی ریاست نہ صرف فلسطینی میڈیا کے اداروں کے خلاف سرگرم ہے بلکہ سول سوسائٹی کی تنظیموں کو بھی ایسے ہی تعاقب کا سامنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک فاشسٹ ریاست کبھی حق اور سچ کی آواز نہیں سن سکتی۔ وہ صرف اس جھوٹ کو سچ قرار دیتی ہے جو اس کے نزدیک سچ ہے اور جھوٹ کے لبادے میں سچائی کو چھپایا جاتا ہے۔

جرائم کے اثرات

فلسطینی صحافی اور تجزیہ نگار عصام شاور کا کہنا ہے یہ فطری امرہے کہ  ہر وہ ادارہ جو صیہونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے کام کرے گا صیہونی ریاست کے عتاب کا شکار ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ القدس چینل وہ ابلاغی ادارہ ہے جسے فلسطین اور عرب ممالک میں غیرمعمولی پذیرائی اور حمایت حاصل ہے۔ یہ ادارہ صیہونی ریاست کے جرائم کو بے نقاب کرنے میں پیش پیش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صیہونی راست اس کے مسلسل تعاقب میں ہے۔

ان کاکہنا ہے کہ صیہونی ریاست کا غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جاری مظاہروں کے دوران کم سے کم نقصان ظاہر کرنے کی پالیسی بھی واضح ہے اور جو ادارہ صیہونی ریاست کے جرائم کو عالمی سطح پر بے نقاب کرے گا صیہونی دشمن اور کا پیچھا کرے گا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieجرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے میڈیا کا گلا گھونٹنے کی صیہونی پالیسی!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.