• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

مشین گن کی گولی سے اسرائیلی خوف طشت ازبام !

جمعرات 29-03-2018
in رپورٹس
0
0Pala10549
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس ( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست کو اپنے فضائی دفاعی شیلڈ’آئرن ڈوم‘ پر بڑا فخر اور ناز ہے۔ اسرائیلی ریاست کا دعویٰ ہے کہ ’آئرن ڈوم‘ فلسطینی مزاحمت کاروں بالخصوص غزہ کی پٹی سے داغے جانے والے راکٹوں سے دفاع کا موثر نظام ہے۔

صیہونی آباد کار بھی اس نظام پر کافی اعتماد کرتے ہیں مگر حال ہی میں پیش آنے والے ایک واقعے نے اسرائیلی ریاست کے ناقابل تسخیر نظام کی قلعی کھولنے کے ساتھ صیہونیوں کے اندر چھپے خوف کو بھی نے نقاب کردیا۔

اگرچہ صیہونی عسکری اور سیاسی لیڈر یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ آئرن ڈوم انتہائی حساس مقام پر سیٹ کیا گیا تھا جو محض ایک مشین گن کی گولی چلنے کو راکٹ حملہ سمجھ بیٹھا اور غزہ پر کروڑوں ڈالر کے میزائل برسا دیے۔

اسرائیل کے میزائل ڈیفنس نظام آئرن ڈوم نے اتوار کے روز تقریباً 20 انٹرسیپٹر میزائل داغے جبکہ بعد میں معلوم ہوا کہ اسرائیل پر کوئی راکٹ یا میزائل فائر نہیں گیا تھا۔

اسرائیل کے فضائی دفاع کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ہماوچ نے کہا کہ بغیر کسی وجہ کے آئرن ڈوم سے میزائل داغے جانے کی وجہ نہ تو انسانی غلطی تھی اور نہ ہی تکنیکی۔

انھوں نے کہا کہ آئرن ڈوم نے میزائل اس لیے داغے کہ نظام کو ’نہایت حساس‘ کی سطح پر رکھا گیا ہے۔

آئرن ڈوم سے 20 میزائل فائر کیے گئے اور ایک میزائل کی قیمت تقریباً 50 ہزار ڈالر ہے۔ اس نظام سے میزائل فائر ہوتے ہی سائرن بھی بجنے لگتے ہیں تاکہ عوام کو راکٹ حملوں کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

اتوار کی رات کو جب سائرن بجنے لگے تو جنوبی اسرائیل میں ہزاروں افراد بموں سے بچانے والی پناہ گاہوں کی جانب بھاگے۔

بریگیڈیئر جنرل ہماوچ کا کہنا ہے کہ آئرن ڈوم نے غزہ کی پٹی سے زیکیم کے علاقے کی جانب مشین گن فائر کو راکٹ سمجھ لیا۔

انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ آئرن ڈوم نظام میں تکنیکی خرابی نہیں تھی بلکہ اس علاقے میں حالیہ صورت حال کے باعث اس نظام کو نہایت حساس رکھا گیا ہے۔

’ہم اسرائیلیوں کی جانوں اور مال کو لاحق خطرے کو بڑی اہمیت دیتے ہیں‘۔

ایک فوجی افسر نے کہا کہ اصل میں غزہ سے کوئی راکٹ فائر نہیں کیا گیا تھا اور غزہ کے ساتھ صورت حال معمول کے مطابق تھی۔

اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق میزائلوں کے ضائع ہونے کے علاوہ اس قسم کی غلط فہمیوں سے اسرائیلی عوام بھی اس کو سنجیدگی سے نہیں لیتی۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ غلط فہمی تھی لیکن اس کے باوجود اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ کی پٹی کو ٹینکوں سے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسلامی تحریک (حماس) کی دو پوزیشنوں پر گولے داغے گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجو غزہ میں فائرنگ کی مشق کر رہے تھے اور آئرن ڈوم اور اسرائیلی فوج دونوں ہی اسے اسرائیل پر حملہ سمجھ بیٹھے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.