• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 16 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

خضر عدنان کی بھوک ہڑتال، غاصب دشمن کے خلاف جنگ!

ہفتہ 06-10-2018
in رپورٹس
0
0Pala112110
0
SHARES
0
VIEWS

جنین (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی زندانوں میں اپنے حقوق اور صیہونی جبرو تشدد کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال ایک عام سی بات ہے۔ آئے روز فلسطینی اسیران کی اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کی خبریں آتی ہیں۔ ان دنوں اسلامی جہاد کے رہنما الشیخ خضر عدنان کی بھوک ہڑتال کی خبریں عام ہیں۔

الشیخ خضر عدنان اس وقت شمالی فلسطین کی ”الجلمہ” جیل میں قید  ہیں مگر انہوں‌ نے بلا جواز انتظامی قید کے خلاف ایک ماہ سے زائد عرصے سے بھوک ہڑتال شروع کر رکھی ہے۔

یہ ان کی پہلی نہیں بلکہ اپنی نوعیت کی تیسری بھوک ہڑتال ہے اور اس تیسری اور جاری بھوک ہڑتال کا آج 35 واں روز ہے۔

اہل خانہ کا شکوہ

اسلامی جہاد کے بھوک ہڑتالی رہنما الشیخ خضر عدنان کی اہلیہ رندہ خضر نے کہا کہ فیلڈ میں ان کے شوہر کی حمایت اور ان سے یکجہتی کے لیے ہونے والی سرگرمیاں غیر تسلی بخش ہیں۔ سڑکوں پر ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جس طرح کے فعال رد عمل اور اسیران کے ساتھ یکجہتی کی ضرورت ہے وہ دکھائی نہیں دیتی۔ اسی طرح فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے سرکاری سطح پر بھی خضر عدنان کی بھوک ہڑتال کے حوالے سے کوئی آواز بلند نہیں کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں رندہ خضر نے کہا کہ ان کے شوہر کی بھوک ہڑتال آئینی ہے۔ گرفتاری کے بعد سے اب تک وہ اپنے عادلانہ اور منصفانہ حقوق کے لیے جدو جہد کررہےہیں۔

رندہ کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینی ذرائع ابلاغ کی طرف سے بھی ان کے شوہر کی بھوک ہڑتال کو زیادہ کوریج نہیں دی گئی۔ سیاسی جماعتیں بھی ان کے حوالے سے خاموشی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

نہ ختم ہونے والی مشکلات

رندہ خضر عدنان نے کہا کہ ان کے شوہر کی مشکلات نہ ختم ہونے والی ہیں اور ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہیں ایک سے دوسری جیل میں‌ ڈالاجا رہا ہے۔ پہلے انہیں ‘رامون’ جیل میں رکھا گیا۔ اس کےبعد انہیں ‘سالم’ فوجی جیل منتقل کر دیا گیا۔ اس وقت وہ الجملہ جیل میں ہیں۔ انہیں جیلوں میں منتقلی کے لیے "بوسطہ”  کے ذریعے منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ ایک گاڑی ہوتی ہے جس میں قیدیوں کو انتہائی اذیت کے عالم رکھا جاتا ہے۔ قیدیوں کو اذیت پہنچانے کا ایک حربہ ‘بوسطہ’ نامی گاڑیاں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رندہ خضر کا کہنا تھا کہ میرے شوہر ہر بار اسرائیلی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے بھوک ہڑتال کرتے ہیں۔ خضر عدنان اسرائیلی زندانوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ ہونے والے ناروا سلوک کی زندہ علامت ہیں۔

رندہ نے بتایا کہ ان کے شوہر کو اسرائیلی فوج نے 11 بار حراست میں لیا اور مجموعی طور پر 7 سال وہ صیہونی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل رہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieخضر عدنان کی بھوک ہڑتال، غاصب دشمن کے خلاف جنگ!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.