• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 7 ستمبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

اسرائیل کی ڈرون ساز کمپنی فلسطینیوں کی خاموش قاتل!

منگل 04-07-2017
in رپورٹس
0
0Pala7688
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں سرکاری سطح پر اسلحہ ساز اداروں کے ساتھ ساتھ پبلک سیکٹر اور اسپیشل سیکٹر میں بھی جدید ترین جنگی آلات کی تیاری اور اسرائیلی فوج کو دفاعی اعتبار سے مضبوط تر کرنے کی مہم جاری ہے۔ صہیونی ریاست میں دیگر جنگی آلات اور دفاعی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنیوں میں بغیر پائلٹ کے ڈورن طیارے بنانے والی کمپنی’ایرونیٹکس‘ بھی فلسطینیوں کے قتل عام میں برابر کی شریک ہے۔ یہ کمپنی فلسطینیوں کی خاموش قاتل ہے کیونکہ اس کےتیار کردہ ڈرون نہ صرف جاسوسی اور نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال ہوتے ہیں بلکہ انہیں باقاعدہ جنگوں کے دوران ٹارگٹ کلنگ کارروائیوں کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

فلسطینیوں کی یہ خاموش قاتل نہ صرف اسرائیلی فوج کے لیے دفاعی اور انٹیلی جنس مواصلاتی آلات اور ڈرون تیار کرتی ہے بلکہ اسرائیل ڈرون ٹیکنالوجی کو دنیا کے دوسرے ملکوں کو فروخت کرکے بھاری منافع بھی حاصل کرتا ہے۔ یوں ’ایرونیٹکس‘ کمپنی صہیونی ریاست کو دوہرا فائدہ پہنچا رہی ہے۔

’ایرونیٹکس‘ کا تعارف

اسرائیلی کمپنی ’ایروا نیٹکس‘ [Aeronautics] فضائی سائنس کا حصہ ہے۔ یہ کمپنی جدید ترین مواصلاتی آلات سے لیس ڈرون طیاروں کی تیاری کے ساتھ ساتھ کئی دوسری فوجی مقاصد و استعمال کے آلات تیار کرتی ہے۔ اسرائیل میں ڈرون ٹیکنالوجی کی تیاری میں اس کا شمار صف اول کی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔ ایرونیٹکس کا ہیڈ کواٹر مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء کے شہر الرملہ میں ’یبنا‘ یہودی کالونی میں قائم ہے۔

’ایرونیٹکس‘ کا شمار اسرائیلی فوجی صنعت کی تیاری میں سرگرم ’رفائیل‘، ’IMI‘ اور [Elbit‘ جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوتا ہے۔

اپریل 2014ء کو اس کمپنی کا سربراہ ایک سابق فوجی کرنل کو مقرر کیا گیا۔ کرنل عاموس مٹان ریزرو فوج میں خدمات انجام دے چکے یہں۔ وہ فوج میں توپ خانے کی یونٹوں کےسربراہ ہے۔ اس سے قبل وہ سولٹام کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فضائی صنعت کی بڑی کمپنی ایٹن بن الیاھو کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پرخدمات انجام دے چکے ہیں۔

’ایرونیٹکس‘ کا قیام سنہ 1997ء کو عمل میں لایا گیا۔ زفیکا نافا، موشے کزوی اور آوی لیومی اس کمپنی کے بانی تھے۔ آغاز میں اس کمپنی نے غرب اردن کے شمالی شہر سلفیت سے مصنوعات کی تیاری شروع کی۔ کمپنی نے مالکان نے اس کا نام Integrated Avionics Syestem’NETS]]  کا نام دیا گیا۔ سنہ 2000ء کو اس کمپنی نے پہلی بار اسرائیل میں ڈرون طیاروں کی تیاری شروع کی۔

کمپنی کے ملازمین میں سابق فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ ان میں ریزرو فوج کے سابق کرنل حاییم منڈل شکیڈ جو سیرٹ مٹکال یونیٹ کے سربراہ رہ چکے ہیں شامل ہیں۔ اس کے علاہ کئی دوسرے سابق فوجی افسران بھی اس کا حصہ ہیں۔

’ایرنیٹکس‘ کی ذیلی کمپنیاں

اسرائیل کی ڈرون ساز کمپنی ’ایرونیٹکس‘ کی کئی ذیلی کمپنیاں بھی کام کررہی ہیں۔ بعض میں براہ راست اس کے ماتحت ہیں جب کہ بعض کےساتھ اس کمپنی مختلف منصوبوں میں شریک ہے۔

ماتحت کمپنیاں درج ذیل ہیں۔

’orion‘ یہ کمپنی فضائی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے مختلف آلات کو ڈیزائن کرتی ہے۔

’ Commtact‘ مواصلاتی آلات اور خفیہ کاری کے مسائل کے حل جیسے اہم شعبوں میں کام کرتی ہے۔ ملٹری الیکٹرنکس کے میدان میں مختلف مصنوعات کی تیاری، انٹیلی جنس آلات، بغیر پائلٹ ڈرون کی تیاری، فوجی بنیادوں پر فضائی ریمورٹ کنٹرول اور میزائل سسٹم اس کے اہم پروجیکٹ ہیں۔

Controp، یہ کمپنی فیلڈ مانیٹرنگ، برقی بصری عدسوں کی تیاری میں کام کرتی ہے۔

’Zanznottera‘ ڈرون طیاروں کے انجن تیار کرتی ہے۔

’Fozidron‘ اسکریپرز، لاجسٹک مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے آلات اور انٹیلی جنس آلات بناتی ہے۔

’ RT‘ مانیٹرنگ کے لیے جدید مواصلاتی آلات سے لیس غبارے تیار کرتی ہے۔ اس کمپنی کے تیار کردہ غبارے اسرائیلی فوج فلسطینیوں کی مانیٹرنگ کے لیے استعمال کرتےہیں۔

رامی شموئیلی نامی ایک سابق فوجی افسر اس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی گذشتہ جنگ کے دوران یہ کمپنی 24گھنٹے کی بنیاد پر جاسوسی کے آلات تیار کرتی رہی۔ اس کے علاوہ یہ کمپنی ڈرون طیاروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر  اور رپورٹس کی تیاری کے ساتھ ساتھ حملوں کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیارے تیار کرتی ہے۔

اس کمپنی کا سب سے بڑا جاسوس غبارSkyGuard 1 ہے جو 1000 میٹر بلندی پر سات تک رہ سکتا ہے۔ اس کا وزن 90 کلو  گرام ہے۔

’ایرونیٹکس‘ کی ذیلی دیگر کمپنیوں میں Domiator، Aorbite3 اور 4 شامل ہیں۔ یہ کمپنیاں بھی ڈرون ٹیکنالوجی، موصلاتی آلات، فوج کے دفاع اور لا جسٹک سپورٹ کے لیے استعمال ہونے والے آلات تیار کرتی ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieاسرائیل کی ڈرون ساز کمپنی فلسطینیوں کی خاموش قاتل!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.