• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home رپورٹس

نہ زندہ چھوڑیں اور نہ مرنے دیں’ غزہ کے بارے صیہونی پالیسی!

جمعرات 04-10-2018
in رپورٹس
0
0Pala112096
0
SHARES
0
VIEWS

غزہ (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی ریاست دنیا کو اس بات پر قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ غزہ کی پٹی کے علاقے پر کسی قسم کی پابندیاں مسلط نہیں کی گئی ہیں مگر حقیقت اس کے برعکس ہے۔ صیہونی ریاست تجارتی گذرگاہوں کے کھلے رکھنے کے ایام کو شمار کر کے یہ باور کرانے کی کوشش کرہی ہے کہ غزہ میں تجارتی آمد ورفت آزادانہ جاری ہے۔ حقیقت اس کے برعکس ہے۔ غزہ کی پٹی کی تجارتی گذرگاہوں پر ہونے والی تجارتی سرگرمیاں عالمی ادارہ برائے تجارت کے تناسب سے 1 فی صد سے بھی کم ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صیہونی ریاست سنہ 2006ء میں غزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی کے بعد غزہ کے عوام کے بارے میں ‘نہ زندہ رہنے دو اورنہ مرنے دو’ کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

خطرناک اثرات

غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ریاست کی مسلط کردہ ناکہ بندی کو مسلسل 12 سال بیت گئے ہیں۔ اس طویل عرصے میں صیہونی ریاست نے غزہ کا محاصرہ شدید سے شدید ترکرنے کے لیے طرح طرح کے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ کبھی غزہ کو فراہم کردہ ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں اضافہ کیا جاتا ہے اور کبھی سرے سے غزہ کی سرحدی اور تجارتی گذرگاہوں پر آمد ورفت ہی کو بند کردیا جاتا ہے۔

فلسطین مرکز برائے انسانی حقوق کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ماہ اگست کے دوران قابض صیہونی ریاست نے غزہ پر پابندیوں میں مزید سختی کردی۔ سوائے ضروری انسانی سامان جس میں خوراک اور ادویہ شامل ہیں باقی تمام طرح کی اشیاء کی غزہ کو سپلائی بند کردی گئی۔

انسانی حقوق گروپ کے مطابق صیہونی حکام نے غزہ کو ہرطرح کے سامان تجارت کی درآمد وبرآمد اور اشیاء کی مارکیٹنگ پر پابندی لگا دی۔

غزہ کی پٹی پر پابندیوں میں سختی، اکلوتی گذرگاہ ‘کرم ابو سالم’کی بندش، ایندھن اور دیگر بنیادی ضرورت کے سامان پر پابند نے غزہ میں انسانی، اقتصادی اورسماجی بحران میں مزید اضافہ کیا۔ صیہونی حکام کے اس ظالمانہ فیصلے سے غزہ کے دوملین عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

زندگی کی بقاء کی جنگ

فلسطینی تجزیہ نگار اسامہ نوفل غزہ کی پٹی کی ابتر اقتصادی صورت حال کے حوالے سے کہتے ہیں کہ صیہونی ریاست غزہ کے عوام کو زندگی گذارنے کے ادنیٰ ترین درجے پر رکھنا چاہتی ہے جبکہ فلسطینی عوام زندگی کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ غزہ پر پابندیاں صیہونی ریاست کے اس مجرمانہ اور غیر انسانی طرز عمل کی عکاسی کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں کو فراہم کردہ ممنوعہ اشیاء کی فہرست میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست کی طرف سے غزہ کے عوام کی طرف سے دوغلی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ قابض صیہونی ریاست کی طرف سے غزہ کو ادنیٰ درجے کے حقوق فراہم کرنے کی پالیسی عمل پیرا ہے۔ ایک طرف غزہ کی تجارتی گذرگاہئیں کھلی رکھی جاتی ہیں مگر ان گذرگاہوں سے غزہ کو سامان کی ترسیل اور سپلائی پر پابندی عائد کی جاتی ہے۔ یہ صیہونی ریاست کی دوغلی پالیسی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی پالیسی

فلسطینی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی سازشوں میں فلسطینی اتھارٹی بھی پیش پیش ہے۔ سنہ 2015ء میں غزہ کی پٹی کو روزانہ 700 ٹرک سامان ارسال کیا جاتا تھا اور اب یہ تعداد 300 ہوگئی ہے

فلسطینی تجزیہ نگار اسامہ نوفل نے کہاکہ غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے پابندیوں کے نفاذ کے نتیجے میں بیرون ملک سے سامان کی غزہ کو سپلائی میں غیرمعمولی کمی آئی۔ فلسطینی اتھارٹی کی انتقامی سیاست نے بھی غزہ کی تجارت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

نوفل کا کہنا ہے کہ غزہ کی برآمدات صرف 4٪ تک محدود ہوگئی ہیں۔ یہ خطرناک اعدادو شمار ہیں جو غزہ کی  تجارت کے خطرناک درجے کا اظہار کرتے ہیں۔ سنہ 2015ء میں غزہ کو تجارتی سامان کی ترسیل 15 فی صد تھی اور اب کم ہو کر صرف چار فی صد رہ گئی ہے۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMartyrMatrixneblusNetanyahupalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.