یہ قرارداد امریکا نے اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی۔ سوموار کے روز ویٹو کے بعد القدس، فلسطین اور عرب ممالک کے حوالے سے ’ویٹو‘ کی گئی امریکی قراردادوں کی تعداد 43 ہوگئی۔ مجموعی طورپرالقدس کے حوالے سے سلامتی کونسل میں 80 قراردادیں منظور کی گئیں۔
’ویٹو‘ کے استعمال کا حق سلامتی کونسل کے پانچ مستقل رکن ممالک امریکا، روس، چین، برطانیہ اور فرانس کے پاس ہے۔ ویٹو کا حق رکھنے والے ممالک سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کو وجہ بتائے بغیر ویٹو کرسکتا ہے۔
اگرچہ امریکا القدس کے حوالے سے قراردادیں ویٹو کرنے کے باوجود عربوں اور فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ امریکا نے کئی مواقع پر فلسطین میں املاک اور اراضی پر اسرائیلی قبضے کی مخالفت اور مذمت کی۔ تاہم مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس بالخصوص القدس کو اسرائیلی دارالحکومتÂ قرار دینے سے روکنے کے لیے پیش کی گئی پانچ قراردادوں کو اسرائیل نے ویٹو بنایا۔
حالیہ قرارداد کے بعد القدس کے حوالے سے امریکا کی ویٹو کی گئی قراردادوں کی تعداد چھ ہوگئی ہے۔
سنہ 1980ء میں سلامتی کونسل نے قرارداد 478Â منظور کی جس میں تمام ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ القدس میں اپنے سفارتی مشن ختم کریں کیونکہ بیت المقدس فلسطینیوں اور اسرائیل کے درمیان متنازع علاقہ ہے۔
حالیہ قرارداد مصر کی طرف سے سلامتی کونسل میں پیش کی گئی۔ اس قرارداد میں القدس کے اسلامی اور عرب تشخص کو برقرار رکھنے کا مطالبہ تو کیا گیا مگر چھ دسمبر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’اعلان القدس‘ کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا۔
بیت المقدس اقوام متحدہ کے فورم پر 29 نومبر 1947ء کو اس وقت پیش کیا گیا جب جنرل اسمبلی نے تقسیم فلسطین کی قرارداد 181 منظور کی۔ اس قرارداد میں بیت المقدس کے مذہبی مقامات کے ہرممکن تحفظ کا یقین دلایا گیا۔
سنہ 1948ء کی نکبہ کے بعد اسرائیل نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کو پامال کرنا شروع کیا۔ گوکہ سلامتی کونسل کی طرف سے بیت المقدس اور فلسطین پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کے خلاف کئی قراردادیں منظور کی گئیں مگر یہ سب قراردادیں نقش برآب ثابت ہوئیں۔
سنہ 1948ء کے بعد آج تک سلامتی کونسل نے القدس کے حوالے سے درجنوں قراردادیں منظور کی مگر انÂ پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
ذیل میں انÂ چھÂ قراردادوں کا احوال بیان کیا جا رہا ہے جو سلامتی کونسل میں پیش کی گئیں مگرامریکا نے انہیں اسرائیل کے حق میں ’ویٹو‘ کردیا۔
25 مارچ 1976ء
پچیس مارچ 1976ء کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قراردادÂ میں اسرائیل سے مقامات مقدسہ کے تحفظ کا مطالبہ گیا مگر امریکا نے یہ قرارداد اسرائیل کے حق میں ویٹو کردی۔
20 اپریل 1982ء
بیس اپریل سنہ 1982ء کو سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرار داد میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی گئی مگر امریکا بہادر نے یہ قرارداد بھی ویٹو کردی۔
30 جنوری 1986ء
تیس جنوری 1986ء کو مسجد اقصٰی کی بے حرمتی اورالقدس کواسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قراردینے کے کنیسٹ کے خلاف قرارداد پیش کی گئی مگر امریکا نے یہ قرارداد بھی ویٹو کردی۔
17 مارچ 1995ء
سترہ مارچ 1995ء کو سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی گئی۔ اس قرارداد میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینیوں کی اراضی اور املاک غصب کرنے چھوڑ دے۔
18 مارچ 2011ء
اٹھارہ مارچ 2011ء کوسلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد میں 1967ء کی جنگ میں قبضے میں لیے گئے فلسطینی علاقون میں اسرائیلی کارروائیوں اور صیہونی آباد کاری کی مذمت کی گئی۔ امریکا نے حسب معمول یہ قرارداد بھی ویٹو کردی۔
18 دسمبر 2017ء
یہ قرارداد حال ہی میں سلامتی کونسل میں مصر کی جانب سے پیش کی گئی تھی مگر امریکا نے پہلے ہی اس قرارداد کو ویٹو کرنے کا تہیہ کررکھا تھا۔ 14Â ملکوں نے اس قرارداد کی حمایت کی مگر امریکا نے اس قرارداد کو ماضی کی مکروہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ویٹو کردیا۔