• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home یوم القدس

عظیم الشان قدس ریلی پر یمنی مظلوم فلسطینی مظلوم کے ساتھ

ہفتہ 09-06-2018
in یوم القدس
0
0Pala11098
0
SHARES
1
VIEWS

یمن (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گزشتہ روز یوم قدس کے موقع پر یمن کے مختلف شہروں منجملہ دار الحکومت صنعا میں لاکھوں یمنی، فلسطین کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ سلام ہو مظلومیت کے مارے یمنیوں کے اُن آہنی جذبوں پر جو تین سال سے قبیلۂ آل سعود کی مسلط کردہ جنگ کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی فلسطین اور یوم قدس سے غافل نہ ہوئے اور ایک ’’عظیم الشان قدس ریلی‘‘ کو رقم کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے عالمی یوم قدس کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں نے اگر اپنے تشخص کے حامل مقدسات کو کھو دیا تو وہ بہت کمزور قوم میں تبدیل ہو جائیں گے بنابریں مسجدالاقصی اور بیت المقدس سے ان کا رابطہ اہم ترین رابطہ ہے جو ان کی اقدار کو بیان کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ سرکش طاقتوں کی جانب سے مسلط کی جانے والی جنگیں فیصلہ کن ہیں کہ جن سے مسلمانوں کی تقدیر کا فیصلہ ہونا ہے اور یاد رکھنا چاہئے کہ مسجدالاقصی اور فلسطین کا مسئلہ ایک محوری مسئلہ ہے۔

الحوثی نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رابطے کا مقصد، مسلمانوں کو نشانہ بنانا، انھیں جھکنے پر مجبور کرنا اور ان کو تباہ کرنا ہے اور یہ کہ سعودی عرب علاقے میں تباہ کن کردار ادا کر رہا ہے اور سینچری ڈیل سے موسوم امریکی منصوبے کے بارے میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مواقف سب پر واضح ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombieعظیم الشان قدس ریلی پر یمنی مظلوم فلسطینی مظلوم کے ساتھ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.