• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی کھدائیوں کے سبب القدس کی سلوان کالونی میں لینڈ سلائیڈنگ

بدھ 09-01-2013
in فلسطین
0
plf land sliding
0
SHARES
2
VIEWS
 

مقبوضہ بیت المقدس میں جہاں یہودی آباد کاری کے منصوبے تیزی سے جاری ہیں وہیں اسرائیلی کھدائیوں کے سبب شہریوں کو بھی طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔  

مقدس شہر کے سلوان ٹاؤن میں انہیں کھدائیوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ شروع ہو گئی جس سے وادی حلوہ کی مرکزی شاہراہ بند ہو کر رہ گئی ہے۔ گزشتہ روز شام کے وقت ہونے والی اس سلائیڈنگ کے بعد عیر ڈیوڈ یہودی بستی کے آباد کاروں نے راستے میں پڑنے والے شگاف کو کنکریٹ سے بند کردیا۔

وادی حلوہ مطالعاتی مرکز نے بتایا کہ جس جگہ سلائیڈنگ ہوئی یہ وہی مقام ہے جس کے قریب صرف یہودیوں اور سیاحوں کے پیدل چلنے کے لیے ایک زیر زمین سرنگ بنائی گئی ہے۔یہ سرنگ یہودی بستی ”شہر داؤد” اور وادی حلوہ کے علاقے ”موقف جفعاتی” کو آپس میں ملاتی ہے۔
مرکز نے پہلے ہی زیر زمین سرنگوں کے اس منصوبے پر خبردار کرتے ہوئے لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات سے آگاہ کیا تھا ۔ سرنگ یہودی تنظیم ” العاد” کی جانب سے بنائی گئی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دو روز کے دوران وادی حلوہ کی مرکزی شاہراہ کے متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور جگہ جگہ سڑک میں شگاف بھی پڑ گئے ہیں۔ یہ سلسلہ سردیوں کے آغاز سے جاری ہے۔ اس سب کے باوجود یہودی بلدیہ نے ہونے والے نقصان کے تدارک کے لیے اب تک کوئی اقدامات نہیں اٹھائے۔
 
 
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.