• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی دہشت گردوں نے ایک چار سالہ فلسطینی بچی گاڑی تلے کچل ڈالی

اتوار 11-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4330
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں ہفتے کے روز ایک یہودی دہشت گرد نے سڑک پر چلتی ایک چار سالہ بچی کو کار تلے روند ڈالا، جس کے نتیجے میں بچی جام شہادت نوش کر گئی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ بیت لحم کے جنوبی قصبے الخضر میں پیش آیا۔

فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید بچی کی شناخت لمیٰ مروان موسیٰ کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر چار سال بتائی جاتی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لمیٰ موسیٰ سڑک کے کنارے جاری رہی تھی کہ اس دوران ایک جنونی یہودی شرپسند نے اپنی گاڑی اس پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی، بعد ازاں اسپتال پہنچانے سے قبل ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئی۔

فلسطینی ہلال احمر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید بچی کا جسد خاکی بیت جالا اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں سے رات گئے اس کی نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے جسے آج اتوار کے روز مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ لمیٰ موسیٰ پہلی فلسطینی بچی نہیں جسے یہودی شرپسندوں نے گاڑی تلے کچل کر شہید کیا ہے۔ پچھلے سال اکتوبر کے بعد سے جاری اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں اب تک 239 فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.