• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 27 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی توسیع پسندی میں ملوث گروپ کو’دیوار براق‘ میں دست درازی کی اجازت

منگل 14-02-2017
in فلسطین
0
0Pala6055
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کےعبرانی اخبارات نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے یہودی آباد کاری اور توسیع پسندی میں سرگرم ’العاد‘ نامی ایک گروپ کو مسجد اقصیٰ کے مقدس مقام’ دیوار براق‘ تک رسائی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے عبرانی اخبار’ہارٹز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ’العاد‘ نامی تنظیم کو دیوار براق کے قریب ’تاریخی پارک‘ کے قیام کے منصوبے پر کام شروع کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے اسرائیلی مشیر قانون ابیحائی منڈلبلیٹ کے دفتر میں ہونےوالے اجلاس کے دوران ’العاد‘ کو دیوار براق میں اپنے ناپاک قدم جمانے کی اجازت دینے کا اعلان کیا گیا۔

اس سے قبل اسرائیلی حکومت نے ایک بیان میں دیوار براق کو ’حساس‘ جگہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ دیواربراق کی حساسیت کی وجہ سے وہاں پر کسی قسم کے پروجیکٹ کا کام کسی پروائیویٹ ادارے کو نہیں سونپا جاسکتا۔

مندلبلیط کے فیصلے کے بعد اس کا حتمی فیصلہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس الیکیم روبنچائن کے دفتر میں ہے۔

خیال رہے کہ ’آرکیالوجیکل پارک‘ دیوار براق کے جنوبی حصے میں بنانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ ماضی میں وہاں پر اسرائیلی سرکاری محکمہ آثار قدیمہ کو کام دیا جاتا رہا ہے مگر اب قبلہ اول کے اہم مقامات تک اسرائیل کے پرائیویٹ یہودی گروپوں کو بھی رسائی دی جا رہی ہے۔

دو سال قبل یہودی کالونی کی ڈویلپمنٹ کمپنی اور ’العاد‘ کی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت سلوان میں یہودی آبادکاری کے متعدد منصوبوں کی سرپرستی العاد کو دینے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixnebluspalestineparisramallahThirdIntifadatrumpUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.