• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 4 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی بلوائیوں کے اتوار کو قبلہ اوّل پردھاوے، مقدس مقام کی بے حرمتی

اتوار 18-09-2016
in فلسطین
0
0Pala4399
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کی قبلہ اوّل کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ آج اتوار کو علی الصبح سے یہودی شرپسندوں کی بڑی تعداد گروپوں کی شکل میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات کی ادائیگی کی آڑ میں مقدس مقام کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اتوار کو علی الصباح 30 یہودی آباد کاروں کا ایک گروپ مراکشی دروازے کے راستے قبلہ اوّل میں داخل ہوا۔ اس موقع پر صہیونی پولیس اور فوج کی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق فلسطینی خواتین کو قبلہ اوّل میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اسرائیلی لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات کی گئی تھیں۔ یہودی آباد کاروں کے ہمراہ مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والوں میں اسرائیلی مذہبی لیڈر اور یہودی ربی بھی شامل تھے۔ یہودی آباد کار وقفے وقفے سے ٹولیوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوتے رہے۔

ذرائع کے مطابق یہودی ربی کی قیادت میں قبلہ اوّل میں داخل ہونے والے انتہا پسند مسجد میں قبۃ الصخرہ کے مقام پر گئے جہاں یہودی ربی نے آباد کاروں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کی مذہبی اہمیت کے بارے میں بریفنگ دی۔

یہودی آباد کاروں کی اشتعال انگیز آمد اور قبلہ اوّل کی بے حرمتی کے خلاف فلسطینی طلباء، نمازیوں اور خواتین نے شدید نعرے بازی کی۔ اسرائیلی فورسزنے فلسطینی شہریوں کو قبلہ اوّل سے دور رکھنے کے لیے ان کی شناخت پریڈ کا مکرہ حربہ اختیار کیا اور تلاشی کی آڑ میں فلسطینیوں کو قبلہ اوّل میں آنے سے روک دیا تھا۔

Tags: americafacebookgamesgazagoogleisraelisraelijerusalemkillerlondonMatrixneblusobamapalestineparisramallahThirdIntifadaUnitedForPalestinewashingtonwestbankyoutubezionistzombie
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.