• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کے فلسطینیوں کی گاڑیوں پرحملے، توڑپھوڑ، متعدد زخمی

منگل 30-06-2015
in فلسطین
0
plf attack-on-vehicles
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہررام اللہ میں سوموار کے روز فائرنگ کے واقعے میں چار یہودی آبادکاروں کے زخمی ہونے کے بعد شرپسند یہودیوں نے فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملے شروع کیے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ پتھرائو اور توڑپھوڑ کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو علی الصباح یہودی آباد شمالی مغربی کنارے کی "بیت ایل” یہودی کالونے کے باہرشاہراہ عام پر جمع ہوئے اور انہوں نے سڑک پرچلنے والی فلسطینی گاڑیوں پر سنگ باری شروع کردی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے رام اللہ اور نابلس شہروں کو ملانے والی مرکزی شاہرہ پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر پتھرائو کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کئی گاڑیوں کےشیشے ٹوٹ گئے۔

ادھر رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ کے قریب فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں۔ رام اللہ میں گذشتہ روز فائرنگ کے واقعے کے یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی آبادیوں پربھی دھاوے بولنا شروع کردیے ہیں۔ منگل کو علی الصباح رام اللہ کے مختلف علاقوں میں بڑی تعداد میں یہودی سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں ںے راہ چلتے فلسطینیوں کو بھی زدو کوب کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کی یہودی کالونیوں کے قرب وجوار میں فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔ فوج کو ایک ایسے وقت میں چوکس رہنے کا حکم دیا گیا ہے جب فلسطینیوں کی انفرادی سطح کی مزاحمتی کارروائیوں میں اب تک متعدد یہودی شرپسند زخمی ہوئے ہیں۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.