• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر غیرمعمولی یلغار کا اعلان

بدھ 22-07-2015
in فلسطین
0
plf announce-to-storm
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی انتہا پسند یہودی تنظیموں بالخصوص قبلہ اول کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے پرچارک گروپوں نے آج بدھ کے روزبڑی تعداد میں ہہودیوں کو مسجد اقصیٰ لانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ ہی یہودیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دو ہفتوں کے تعطل کے بعد زیادہ سے زیادہ تعداد میں "جبل ہیکل” پہنچنے کی کوشش کریں۔ یاد رہے کہ جبل ہیکل اسرائیل اور یہودیوں کے ہاں مسجد اقصیٰ کے لیے استعمال کی جانے والی اصطلاح ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی تنظیموں کی جانب سے آج بدھ 22 جولائی کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ماہ صیام  اور عید الفطر کے موقع پر صہیونی پولیس نے دو ہفتوں تک مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی تھی۔ اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ یہودی جبل ہیکل میں جمع ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔

یہودی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے باہرجمع ہونے کے بعد ایک ریلی کی شکل میں اندر داخل ہوں گے اور اجتماعی طور پرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کریں گے۔ یہودیوں کو کہا گیاہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے وہاں پہنچنا شروع ہوجائیں تاکہ جلد از جلد [مسجد اقصیٰ] کے اندر داخل ہوکر مذہبی رسومات ادا کی جاسکین۔

خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے اور عید الفطر کے دوران صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے داخلے پرپابندی عاید کی تھی۔ یہ پابندی آج بدھ کے روز سے ختم کردی گئی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.