مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی تنظیموں کی جانب سے آج بدھ 22 جولائی کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ماہ صیام اور عید الفطر کے موقع پر صہیونی پولیس نے دو ہفتوں تک مسجد اقصیٰ میں یہودیوں کے داخلے پرپابندی عاید کردی تھی۔ اب یہ پابندی اٹھا لی گئی ہے۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ یہودی جبل ہیکل میں جمع ہو کر مذہبی رسومات ادا کریں۔
یہودی انتہا پسند گروپوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے باہرجمع ہونے کے بعد ایک ریلی کی شکل میں اندر داخل ہوں گے اور اجتماعی طور پرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کریں گے۔ یہودیوں کو کہا گیاہے کہ وہ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے وہاں پہنچنا شروع ہوجائیں تاکہ جلد از جلد [مسجد اقصیٰ] کے اندر داخل ہوکر مذہبی رسومات ادا کی جاسکین۔
خیال رہے کہ ماہ صیام کے آخری عشرے اور عید الفطر کے دوران صہیونی پولیس نے مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے داخلے پرپابندی عاید کی تھی۔ یہ پابندی آج بدھ کے روز سے ختم کردی گئی ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین