• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی آباد کارنے کارکی ٹکرسے دو فلسطینی لڑکے روند ڈالے

جمعرات 23-07-2015
in فلسطین
0
plf track
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کےمقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں نعلین کے مقام پربدھ کے روز ایک یہودی کار ڈرائیورنے دانستہ طورپر اپنی کار دو فلسطینی لڑکوں پرچڑھا دی اورانہیں روندتے ہوئے فرار ہوگیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق ایک انتہا پسند یہودی آباد کار نے دانستہ اپنی کار "نعلین” کے مقام پر ایک پولیس چوکی کے قریب دو فلسطینی لڑکوں محمد نائل ابو فخیدہ اور بلال سعید صبح پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں سے ایک کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی تاہم محمد نائل کو اسرائیل کے "تل ھشومیر” اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہربیان کی جاتی ہے۔ دونوں کی عمریں 19 سال کےدرمیان بیان کی جاتی ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینی اسرائیلی پولیس کی طرف سے جاری کردہ اجازت ناموں کے ساتھ مغربی کنارے سے شمالی فلسطین کے سنہ 1948 ء کےعلاقے میں داخل ہونے جا رہے تھے کہ راہ چلتے ہوئے ایک جنونی یہودی نے انہیں کار تلے روند ڈالا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلال سعید کو معمولی زخم آئے جب کہ محمد نائل کا پورا جسم زخمی ہوگیا جسے "تل ھشومیر” نامی اسرائیلی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ادھر زخمی فلسطینی لڑکوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی پولیس کی جانب سے ٹیلیفون کرکے بتایا گیا ہے کہ کارتلے روندنے والے یہودی آباد کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ زخمی نوجوانوں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہودی آباد نے ان کے بیٹوں کو قتل کرنے کی کوشش ہے۔ وہ اس وقت پولیس کی حراست میں ہے جس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.