(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاووں کا سلسلہ جاری ہے۔ سوموار کو علی الصباح بڑی تعداد میں یہودی آباد کار مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
رپورٹ کے مطابق سوموار کو علی الصباح درجنوں یہودی آباد کار ’’باب المغاربہ‘‘ [مراکشی دروازے] کے سامنے جمع ہوئے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسوما ت ادا کیں۔ اس موقع پر اسرائیلی پولیس اور فوج کی بڑی تعداد موقع پر موجود تھی جنہوں نے یہودیوں کو مکمل تحفظ فراہم کررکھا تھا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی آمد کے موقع پر فلسطینی شہریوں ، خواتین اور بچوں نے یہودیوں کوروکنے کے لیے ان کے خلاف سخت نعرے بازی کی تاہم صہیونی پولیس نے فلسطینی شہریوں کو یہودی آباد کاروں سے دورہٹا دیا۔