• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

یہودی انتہا پسندوں کا آج مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا اعلان

جمعرات 16-01-2014
in فلسطین
0
plf aqsa
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل میں مسجد اقصیٰ کے خلاف سرگرم شرپسند یہودی آباد کاروں نے آج [جمعرات] کو اسرائیل بھر کے یہودیوں کو مسجد اقصیٰ پر یلغار کرنے کے لیے قبلہ اول کےپاس جمع ہونے کی اپیل کی ہے۔

 

مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی مذموم خواہش کے لیے کام کرنے والے یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے کا یہ اعلان عبرانی سال کےآغاز میں "طوبشبت” نامی ایک مذہبی تقریب کی مناسبت سے دیا ہے۔ یہودیوں کی مذہبی تعلیمات اور عبرانی سال نو کے آغاز میں "طوبشبت” کے تہوار کا آپس میں گہرا تعلق بتایا جاتا ہے۔ اس تہوار کے موقع پر یہودی آباد کار خصوصاً ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی خواہاں طاقتیں قبلہ اول کے قریب جمع ہوکر وہاں پر ہیکل کی تعمیر کے منصوبے بناتی اور مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات ادا کرتی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ کی تعمیرو مرمت کی ذمہ دار تنظیم الاقصیٰ فاؤنڈیشن وٹرسٹ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہودی انتہا پسند تنظیمیں مسجد اقصیٰ کےخلاف سازشوں کے لیے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی ہیں۔ کبھی تو سماجی روایات کی آڑ میں قبلہ اول پر یلغار کردی جاتی ہے اور کبھی مذہبی تہواروں، بچوں  کی عیدوں، سال نو کی تقریبات اوربیرون ملک سے یہودی سیاحوں کے دوروں کی آڑ میں قبلہ اول کی بے حرمتی کی جاتی ہے۔

تنظیم کے مطابق ان تمام واقعات کو یہودی مذہب سے جوڑ کرانہیں تقدس کا درجہ دیا جاتا ہے تاکہ دنیا کے سامنے مذہب کی آڑ میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی جاسکے۔ پچھلے دو روز سے یہودیوں کے مذہبی تہوار "طوبشبت” کی تیاریاں جاری ہیں۔ انتہا پسند گروپوں نے فلسطین بھرمیں آباد کیے گئے یہودیوں سے کہا ہے کہ وہ آج جمعرات کو قبلہ اول میں جمع ہو کر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کے لیے کسی نئی اسکیم پر غور کریں۔

تنظیم کے بیان کے مطابق پچھلے چند روز سے یہودی انتہا پسندوں کے علاوہ یہودی عورتوں، بچوں، اسکولوں اور جامعات کے یہودی طلباء، صحافیوں حتیٰ کہ پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کی غیر معمولی تعداد بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوتی ہے اور اس کی مبینہ بے حرمتی کرتی رہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.