مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کے قیام کے لیے سرگرم تنظیم”گروپ برائے فری یورپ” کی مندوب الیزابیتھ نبریدا نے فلسطینی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر دویک کو اسرائیل کی عدالت سے ایک سال قید کی سزا سنائے جانے کی شدید مذمت کی اور اسے عالمی قوانین اور جمہوری اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ حراست میں رکھے گئے تمام فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کو فوری طورپر رہا کرے۔
حماس رہ نما مشیر المصری سے ٹیلیفون پربات کرتے ہوئے مسز الیزابیتھ کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی عدالت کی جانب سے ڈاکٹر دویک کو ایک سال قید کی سزا سنائے جانے پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ وہ قوم کے منتخب نمائندوں کو اس طرح جیلوں میں ڈالے جانے کو عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
الیزا بیتھ نبریدا نے بتایا کہ جون کےپہلے ہفتے میں یورپی پارلیمنٹ کا ایک وفد فلسطین کا دورہ کرے گا جہاں اس کی ملاقات اسرائیلی جیل میں قید ڈاکٹر دویک کے ساتھ بھی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی ارکان پارلیمنٹ کے بارے میں یورپی یونین کا موقف واضح ہے۔ اسرائیل کی جانب سے نہیں دی گئی سزائیں عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
